ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہائی وے کی تعمیر کے مقامات پر آلودگی کی نگرانی کرنے والے آلات

Posted On: 27 JUL 2023 3:41PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ تعمیراتی مقامات، خاص طور پر شاہراہوں کے قریب ہوا کے معیار کی نگرانی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں منجملہ دیگر کہ فضائی آلودگی سے متعلق سرگرمیوں کو جانچنے کے لیے میدان میں وقف ٹیموں کی تعیناتی،  'ڈسٹ کنٹرول اور مینجمنٹ سیلز' کے قیام کے لیے تمام سڑکوں کی ملکیت/ دیکھ بھال کرنے والی ایجنسیوں کو قانونی ہدایات، ایک وقف شدہ ویب پورٹل کے ذریعے نگرانی، پروجیکٹوں کی ویڈیو فینسنگ، اینٹی اسموگ گنز تعمیراتی مقامات پر اسکرینوں کی تنصیب، ڈسٹ کو دبانے والے آلات اور واٹر مسٹ کا استعمال ،ڈھانپی ہوئی گاڑیوں میں سی اینڈ ڈی  مواد کی منتقلی،  پراجیکٹ سائٹس میں کوالٹی مانیٹرنگ سینسر کی تنصیب  اور متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ سیلف آڈٹ اور سرٹیفیکیشن میکانزم شامل ہیں۔ اس طرح قائم شدہ  ڈسٹ کنٹرول اینڈ مینجمنٹ سیل دھول پر قابو پانے کے اقدامات کی پیشرفت کی باقاعدگی سے نگرانی کرے گا اور ماہانہ بنیادوں پر رپورٹس تیار کرے گا۔ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے اس سلسلے میں کئی رہنما خطوط/ ہدایات جاری کی ہیں۔

مزید، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز/دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں دھول کو کم کرنے/کنٹرول کے اقدامات کی نگرانی اور ان کو نافذ کرنا جاری رکھیں گی۔

 

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.7615

 


(Release ID: 1943383)
Read this release in: English , Telugu