مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

امرت اسکیم کے تحت اپنایا گیا طریقہ کار

Posted On: 27 JUL 2023 4:06PM by PIB Delhi

  پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی ریاست کا موضوع ہے۔ تاہم بھارت سرکار اٹل مشن برائے احیا و شہری تبدیلی سمیت اپنے مختلف فلیگ شپ مشنوں کے ذریعے شہری علاقوں میں پینے کے پانی کی سہولیات اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے جیسی بنیادی خدمات کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں ریاستوں اور شہری مقامی اداروں (یو ایل بی) کی کوششوں میں مدد کرتی ہے۔ شہری علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے چیلنجوں کو دور کرنے کے لیے امرت مشن ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کو امرت مشن کے وسیع فریم ورک کے اندر پروجیکٹوں کا انتخاب کرنے، آگاہ کرنے، تجویز کرنے اور منظوری دینے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔

پروجیکٹوں کی پیشرفت پر نظر رکھنے کے لیے ایک وقف امروت پورٹل ہے۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یو ٹی) کو باقاعدگی سے پورٹل پر اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنے ہیں۔ ۔ مشن ڈائریکٹوریٹ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ان کے شہروں کو مسائل کو حل کرنے اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً مدد فراہم کرتا ہے۔ مشن کے نفاذ میں تیزی لانے کے لیے وزارت کے ذریعے باقاعدگی سے ویڈیو کانفرنسوں، ویبیناروں، ورکشاپس وغیرہ کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ان کے شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) کے ساتھ وقتاً فوقتاً پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ان کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کیے گئے کام کی تشخیص اور نگرانی کے لیے مشن میں وقف آزاد جائزہ اور نگرانی ایجنسیاں (آئی آر ایم اے) قائم کی گئی ہیں۔ لہذا، منصوبہ بند نتائج کے حصول کے نتیجے میں بہتر خدمات کی فراہمی اور شہریوں کی زندگی میں آسانی ہوگی۔

سوچھ بھارت مشن- شہری اور سمارٹ سٹی مشن کو امروت مشن کے ساتھ شہر کی سطح پر مربوط کیا گیا ہے تاکہ زندگی کو آسان بنایا جاسکے۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7621



(Release ID: 1943379) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Tamil , Telugu