پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

کھانا پکانے کی گیس پر سبسڈی

Posted On: 27 JUL 2023 5:08PM by PIB Delhi

حکومت ،گھریلو ایل پی جی کے لیے صارفین کے لیے موثر قیمت میں تبدیلی کرتی ہے۔ ایل پی جی(ڈی بی ٹی ایل) اسکیم کے لیے براہ راست فوائد کی منتقلی کے تحت  سبسڈی، جیسا کہ قابل قبول ہو، اہل مستفیدین کے بینک کھاتوں میں  براہ راست جمع کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت نے 21 مئی 2022 سے نافذ، خصوصی طور پر غریب گھرانوں کے لیے سبسڈی اسکیم شروع کی ہے۔ حکومت، پردھان منتری اجوالا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے مستفید افراد کے لیے،  14.2 کلوگرام  کے  ہرسلنڈر پر 200 روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کر رہی ہے، جو کہ  سال 23-2022 اور 24-2023 کے لیے ایک سال میں 12  مرتبہ سلنڈر دوبارہ بھراوانے کے لیے دی جاتی ہے۔

سن 21-2020 سے 23-2022 کی مدت کے دوران، اوسط سعودی سی پی (ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کے لیے بین الاقوامی معیار) 415 امریکی ڈالر  فی ا یم ٹی سے بڑھ کر712 امریکی ڈالر فی ایم ٹی ہو گیا تھا۔ تاہم، بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ مکمل طور پر ہندوستانی شہریوں پر لاگو نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے سرکاری شعبے کی تیل کی  مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو گھریلو ایل پی جی کی فروخت پر تقریباً 28000 کروڑ روپے کی قیمتوں کی کمی کی وصولی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی تلافی کے لیے، حکومت نے مالی سال 23-2022 میں، او ایم سیز  کے لیے 22000 کروڑ روپے کے یک وقتی معاوضے کی  منظوری دی۔ کووڈ وبا کے دوران، حکومت نے 2020 میں، پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت، پی ایم یو وائی  گھرانوں کو تقریباً 14.17 کروڑ مفت ایل پی جی ریفل فراہم کیے۔

یہ معلومات  پٹرولیم اور قدرتی گیس کے  وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

****

ش ح۔ا ع  ۔ را

U No : 7632



(Release ID: 1943315) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi