عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ، یو پی ایس سی نے ان امیدواروں کو، جنہوں نے امپھال کو مرکز کے طور پر منتخب کیا تھا، اسے ایزول، دہلی، دسپور، جورہاٹ، کوہیما، کولکتہ اور شیلانگ میں سے کسی بھی مرکز میں تبدیل کرنے اور وہاں امتحان دینے کا اختیار دیا ہے
اسٹاف سلیکشن کمیشن نے شمال مشرق کے امیدواروں کو ہندوستان میں کہیں بھی اپنی ترجیح کا مرکز تبدیل کرنے کا اختیار دیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
27 JUL 2023 3:56PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ یو پی ایس سی نے ان امیدواروں کو ، جنہوں نے امپھال کو اپنے مرکز کے طور پر منتخب کیا تھا، یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اسےایزول۔ ، دہلی، دسپور، جورہاٹ، کوہیما، کولکتہ اور شیلانگ کے کسی بھی مرکز میں تبدیل کرسکتے ہیں اور وہاں امتحان دے سکتے ہیں۔
راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ یہ اختیار، سول سروسز (ابتدائی) امتحان 2023 (28مئی2023 کو منعقد ہوا) اور اکاؤنٹس آفیسر/ انفورسمنٹ آفیسر نیز ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں اسسٹنٹ پراویڈنٹ فنڈ کمشنر (اے پی ایف سی) (02جولائی2023 کو منعقد ہوا)، کے لیے بھرتی ٹیسٹ کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے پاس منی پور میں مختلف امتحانات کے انعقاد کے لیے تین (3) مراکز یعنی امپھال، چوراچند پور اور اکھرول ہیں۔ تاہم، ملٹی ٹاسکنگ (نان ٹیک) اسٹاف اور حوالدار (سی بی آئی سی اور سی بی این) امتحان 2022 کے لیے، منی پور کے امیدواروں کو مراکز کے متبادل اختیارات فراہم کیے گئے، جیسے کہ شمال مشرق میں ایزول، کوہیما وغیرہ۔ اس کے علاوہ، امیدواروں کو ہندوستان میں کہیں بھی اپنی ترجیح کے مرکز کو تبدیل کرنے کے اختیارات بھی دیئے گئے تھے۔
****
ش ح۔ا ع ۔ را
U No : 7618
(Release ID: 1943254)