الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

'انڈیا اے آئی' اور میٹا، انڈیا نے اے آئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 26 JUL 2023 8:47PM by PIB Delhi

اے آئی  اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے، ‘انڈیا اے آئی  ، جو ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے تحت ایک آئی بی ڈی ہے اور میٹا  انڈیا نے آج یہاں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو پر انڈیا اے آئی کے سی ای او  جناب ابھیشیک سنگھ اور بھارت میں میٹا  کے ڈائریکٹر اور پبلک پالیسی کے سربراہ  جناب شیو ناتھ ٹھکرال نے دستخط کیے۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے میدان میں 'انڈیا اے آئی ' اور میٹا کے درمیان تعاون اور اشتراک کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے ، جس میں میٹا کے اوپن سورس اے آئی  ماڈلز کو  بھارتی اے آئی  کے ماحولیاتی نظام کے استعمال کے لیے دستیاب کرانا ہے۔

'انڈیا اے آئی ' کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ  " بھارت ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں سب سے آگے ہے اور یہ واضح ہے کہ اے آئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ، ٹیکنالوجی کے فوائد کو وسیع تر آبادی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ میٹا کے ساتھ اس شراکت داری میں ، مشترکہ تحقیق اور ترقی کی کوششوں کے ذریعے لاما اور دیگر اوپن سورس سولوشنز جیسی جدید ترین اے آئی  ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھا کر بڑے پیمانے پر چیلنجوں  سے نمٹا جا سکے گا۔

میٹا کے عالمی امور کے صدر سر نِک کلیگ نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "اے آئی اختراع کے لیے میٹا کا کھلا  طریقۂ کار ڈیجیٹل معاملات پر بھارت کی قیادت کے لیے لازم  ہے۔  ان ٹیکنالوجیز تک کاروباروں، اسٹارٹ اپس اور تحقیق کاروں کو رسائی دے کر سماجی اور اقتصادی مواقع کی  ایک دنیا کھولی  جاسکتی ہے۔ 'انڈیا اے آئی ' ایک دلچسپ پروگرام ہے اور حکومت اور صنعت کے درمیان قریبی تعاون کے ساتھ، ہم بھارت کی ڈیجیٹل قیادت کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور یہ یقینی بنانے میں مدد کر سکتے ہیں کہ اے آئی  ٹولز بھارت کی منفرد ضروریات کے لیے بنائے گئے ہیں۔"

'انڈیا اے آئی ' اور میٹا کے درمیان اشتراک کا مقصد اے آئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنا لوجیز میں جدید تحقیق اور ترقی کو بڑھانا ،  اے آئی ٹیکنالوجی اور اس کی ایپلی کیشنز میں کامیابیاں حاصل کرنا ہے۔  اس کے علاوہ ، دونوں ادارے اے آئی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو پروان چڑھانے کے لیے ایک سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ میٹا کے اے آئی ریسرچ ماڈلز جیسے لاما ،  وسیع کثیر لسانی تقریر اور کوئی زبان پیچھے نہ رہے،  وغیرہ کے لیے ساجھیداری م یں بھارتی زبانوں میں ایک ڈاٹا بیس قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ کم وسائل والی زبانوں کو ترجیح دینے کے ساتھ، ترجمہ اور بڑے زبان کے ماڈلز کو قابل بنانے کے لیے تیار کیا جا سکے ۔  اس کوشش  سے سماجی شمولیت کو فروغ ملے گا ، سرکاری خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور  جنریٹیواے آئی ، کوگنیٹیو سسٹم اور ترجمے کے ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے جدت کو فروغ  حاصل ہوگا۔

اس کے علاوہ ،  ' انڈیا اے آئی ' اور میٹا  محدود وسائل کے ساتھ محققین، اسٹارٹ اپس اور تنظیموں کے لیے اے آئی  کمپیوٹ وسائل تک رسائی کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔  اے آئی  اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں علم کا اشتراک اور تعاون ورکشاپس، سیمیناروں ، کانفرنسوں اور اسی طرح کے پلیٹ فارمز کے ذریعے سہولت فراہم کرے گا۔

دونوں ادارے ایسے پروگراموں اور اقدامات کو تیار کرنے کے لیے وقف ہیں ، جو بھارت میں محققین، پیشہ ور افراد اور طلباء کے درمیان اے آئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں اور مہارت میں اضافہ کرتے ہیں اور ملک میں اے آئی صلاحیت کی ترقی میں تعاون کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ،  'انڈیا اے آئی ' اور میٹا مختلف فریقین  بشمول پالیسی سازوں، کاروباروں، سول سوسائٹی اور عام لوگوں کے درمیان اے آئی کے ممکنہ فوائد اور خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا مشترکہ ہدف رکھتے ہیں۔ وہ جامع ٹولز اور رہنما خطوط کو مشترکہ طور پر تیار کرکے ایک زمہ دار اے آئی پریکٹس کو فرو غ دینے کے لیے بھی مل کر کام کریں گے ۔

 

………………………………………………………………………………………………………………………………………………………..

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U.No. U7599



(Release ID: 1943147) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Kannada , Hindi