خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چائلڈ ہیلپ لائن کا ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم-112 کے ساتھ  9 ریاستوں میں انضمام مکمل


ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چائلڈ ہیلپ لائن کے لیے چوبیسوں گھنٹے سرگرم خواتین اور بچوں كی بہبود كے لیے وقف کنٹرول روم (ڈبلیو سی ڈی- سی آر) قائم کیا گیا ہے

Posted On: 26 JUL 2023 4:52PM by PIB Delhi

مشن وتسالیہ اسکیم کے مطابق ریاستوں اور اضلاع کو جووینائل جسٹس (کیئر اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ مجریہ 2015 (جیسا کہ 2021 میں ترمیم کی گئی ہے) کے تحت وضاحت كے مطابق بچوں كے لیے24x7 ہیلپ لائن سروس چلانے کا پابند بنایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم-112 (ای آر ایس ایس-112) ہیلپ لائن کے ساتھ چائلڈ ہیلپ لائن کے انضمام کی بھی گنجائش ركھی گئی ہے۔ چائلڈ ہیلپ لائن میں تبدیلی مرحلہ وار کی جاتی ہے۔

پہلے مرحلے میں ای آر ایس ایس-112 کے ساتھ چائلڈ ہیلپ لائن کا انضمام 9 ریاستوں یعنی آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو كے علاوہ  گوا، گجرات، لداخ، پڈوچیری اور میزورم میں مکمل ہو چکا ہے۔

پچھلے پانچ برسوں میں چائلڈ ہیلپ لائن کے ذریعہ ہر سال موصول ہونے والی کالوں کی ریاستی تعداد ضمیمہ اول میں ہے۔

وزارت داخلہ سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ای آر ایس ایس-112 کے نفاذ  کے بعد سے اب تک 26.05 کروڑ سے زیادہ کالوں کا جواب دیا گیا ہے۔  ریاستی کال کی تفصیلات بہر حال مرکزی طور پر برقرار نہیں رکھی جاتیں۔

چائلڈ لائن سروسیز کی جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ مجریہ 2015 میں سیکشن 2(25) کے تحت ایک چوبیس گھنٹے کی ایمرجنسی آؤٹ ریچ سروس کے طور پر وضاحت كی گءی ہے جو انہیں ہنگامی یا طویل مدتی نگہداشت اور بحالی کی خدمات سے جوڑتی ہے۔ '1098' ایک قومی ٹول فری 24x7 ہیلپ لائن نمبر ہے جو مشکل حالات میں بچوں کے لیے وقف ہے۔ بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ کا ایکٹ مجریہ 2012 جیسا کہ 2019 میں ترمیم کی گئی اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد ایکٹ کے تحت مقدمات کی رپورٹنگ کے لیے چائلڈ لائن سروسز کا کردار بھی  ادا کرتے ہیں۔

چائلڈ ہیلپ لائن سروس کا بنیادی مقصد کسی بھی ایسے بچے کی مدد اور معاونت کرنا ہے جو حفاظت كے داءرے سے باہر نكل گیا ہے تاکہ اسے ہنگامی اور فوری مدد فراہم کی جا سکے اور اس بچے کو موجودہ طویل مدتی خدمات كے داءرے میں لایا جا سکے۔ اس مدد كا داءرہ  طبی مدد، پناہ گاہ، قانونی امداد، جذباتی مدد یا رہنمائی تك وسیع ہو سکتا ہے۔

چائلڈ لائن مشکل حالات میں گھرے بچوں اور ان کی باز آبادكاری، بحالی یا سماجی بحالی کے لیے دستیاب خدمات کے درمیان ایک اہم ربط کے طور پر کام کرتی ہے۔ مختلف ضروریات والے بچوں کے لیے جو کسی بھی وقت کہیں بھی اور کسی بھی چیز کے لیے کال کرتے ہیں، یہ لاءن ایک نکاتی رابطے کے طور پر کام کرتی ہے جس مین مدد، مشورے اور فعال مداخلت تک فوری رسائی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

خدمات کے نفاذ کے لیے 31.03.2023 کو چائلڈ ہیلپ لائن کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیا گیا ہے۔

ریاستی سطح پر مشن وتسالیہ اسکیم کے تحت چائلڈ ہیلپ لائن ایڈیشنل چیف سکریٹری/پرنسپل سکریٹری/محکمہ خواتین و اطفال کی ترقی/سماجی انصاف اور ریاست کے بااختیار بنانے کے سکریٹری اور ضلعی سطح پر ضلع مجسٹریٹ کی مجموعی نگرانی میں ہے۔

مشن وتسالیہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق چونکہ چائلڈ ہیلپ لائن ریاست اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تال میل میں چلائی جائے گی ایک 24x7 وقف شدہ ڈبلیو سی ڈی کنٹرول روم  ہر ریاست/مركزی خطے میں چائلڈ ہیلپ لائن کے لیے قاءم اور ای آر ایس ایس-112 کے ساتھ مربوط ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کی مجموعی نگرانی میں کام کرنے والا ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ضلع میں خدمات کی فراہمی اور بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نوڈل ایجنسی ہے۔ ڈی سی پی یو تمام بچوں کے تحفظ سے متعلق قانون سازی، اسکیموں اور بچوں کے تحفظ کے اہداف کے حصول کے لیے کام کرے گا جیسا کہ مشن وتسالیہ اسکیم کے رہنما خطوط میں بیان کیا گیا ہے۔

ضمیمہ- اول

پچھلے پانچ برسوں میں چائلڈ ہیلپ لائن کے ذریعے ہر سال موصول ہونے والی کالوں کی ریاست وار تعداد

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

1

انڈمان اینڈ نیکوبار

1335

416

419

515

237

2

اروناچل پردیش

3790

2617

417

753

834

3

آسام

92588

131726

49613

110840

92068

4

بہار

913629

723887

555700

505647

413652

5

چنڈی گڑھ

61000

47598

42678

36103

28701

6

جھارکھنڈ

62768

50864

32073

33260

24781

7

منی پور

5308

8048

6165

7897

5081

8

میگھالیہ

6835

9553

3128

4742

2424

9

میزورم

3508

2574

1371

2179

1179

10

ناگالینڈ

3523

7536

5788

13694

14435

11

اڈیشہ

127703

120788

87257

112253

68983

12

سکم

1351

1653

889

864

560

13

تریپورہ

8480

15965

4354

13336

9512

14

مغربی بنگال

719356

581092

470662

579335

489620

15

چھتیس گڑھ

7710

5662

4213

5035

4584

16

دہلی

373086

249076

145440

164116

125416

17

ہریانہ

158522

143590

106077

97952

103448

18

ہماچل پردیش

102088

68691

44607

36214

40171

19

جموں وکشمیر

38755

66538

57634

55593

51492

20

پنجاب

171731

208670

175495

182499

168231

21

Rajasthan

332342

428564

350994

435690

545907

22

اتراکھنڈ

44699

32521

19259

20584

19554

23

اترپردیش

1868010

1149584

828308

839364

890684

24

آندھراپردیش

513684

380634

177599

220119

204859

25

کرناٹک

690888

627660

382718

376223

376775

26

کیرالہ

161944

195930

130464

158194

114894

27

لکشدیپ

448

338

152

197

80

28

پڈوچیری

3635

6068

1893

2776

1626

29

تمل ناڈو

466802

534122

326346

410801

405880

30

تلنگانہ

26001

50423

29861

45942

41099

31

دادر اینڈ ناگر حویلی اینڈدمن اینڈ دیو

793

1415

1455

1042

909

32

گوا

5492

3135

3161

2163

1744

33

گجرات

235717

162525

75032

91270

91926

34

مدھیہ پردیش

677121

527250

423914

416713

305726

35

مہاراشٹر

1044877

747975

463164

500298

422054

36

موبائل کالز

76843

0

0

0

0

 

میزان

9012362

7294688

5008300

5484203

5069126

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم كیں۔

******

 

 

 

U.No:7570

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1943058) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Telugu