تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوآپریٹو سیکٹر کی نئی پالیسی

Posted On: 26 JUL 2023 5:47PM by PIB Delhi

جناب سریش پربھاکر پربھو کی سربراہی میں 2 ستمبر 2022 کو ایک قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے  جو  کوآپریٹو سیکٹر کے ماہرین، قومی/ ریاستی/ ضلع/ پرائمری سطح کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے نمائندے، سیکرٹریز (کوآپریشن) اور ریاستوں/  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آر سی ایس شامل ہیں، مرکزی وزارتوں/محکموں کے افسران پر مشتمل ہے  جس کا مقصد  نئی قومی کوآپریشن پالیسی وضع کرنا ہے۔ نئی نیشنل کوآپریشن پالیسی کی تشکیل سے 'سہکار سے سمردھی' کے وژن کو عملی جامہ پہنانے، کوآپریٹو پر مبنی معیشت کی  ترقی کے ماڈل کو فروغ دینے، ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کو مستحکم  کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں، اس سے قبل فریقوں  کے ساتھ مشاورت کی گئی تھی اور مرکزی وزارتوں/ محکموں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، نیشنل کوآپریٹو فیڈریشنز، اداروں اور عام لوگوں سے نئی پالیسی بنانے کے لیے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔ قومی سطح کی کمیٹی نئی پالیسی کے مسودے کی تشکیل کے لیے مشترکہ رائے، پالیسی تجاویز اور سفارشات کا تجزیہ کرے گی۔

وزارت نے کوآپریٹو سیکٹر میں بہت سے اقدامات / اصلاحات کیے ہیں جو فہرست Annexure – I.میں ہے۔

آپریشن کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات  کہی۔

************

 

 

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:7584 )


(Release ID: 1943046) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Marathi , Telugu