مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آرمی پوسٹل سروس کے ذریعے بھرتی فوج میں پہلا آدھار مرکز - محکمہ ڈاک کی ایک پہل

Posted On: 26 JUL 2023 6:32PM by PIB Delhi

جناب آلوک شرما، ڈائرکٹر جنرل پوسٹل سروسز اور لیفٹیننٹ جنرل راجندر دیوان، کوارٹر ماسٹر جنرل نے 25 جولائی 2023 کو 1 سینٹرل بیس پوسٹ آفس (سی بی پی او)، نئی دلی میں فوج کے لیے پہلے مستقل آدھار انرولمنٹ سینٹر (پی اے ای سی) کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ میجر جنرل ایم کے خان، ایڈیشنل ڈی جی اے پی ایس، بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230726-WA0029DPLS.jpg

پی اے ای سی ملک میں 48 شناخت شدہ مقامات پر اپنے فیلڈ پوسٹ آفس (ایف پی او) کے ذریعے سہ فریقی خدمات کے اہلکاروں (دفاع اور سول) اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے آدھار سے متعلق خدمات (انرولمنٹ اور اپ ڈیٹ) کی سہولت فراہم کرے گا۔ پی اے ای سی خدمات کے قیام کے لیے تمام کمانڈ ہیڈکوارٹرز، کور ہیڈکوارٹرز اور منتخب ایف پی اوز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230726-WA0031ZYFS.jpg

محکمہ ڈاک (ڈی او پی) اور یو آئی ڈی اے آئی نے تربیت، آلات اور ٹیک سپورٹ کے معاملے میں ان پی اے ای سی کے قیام کے لیے بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔یہ پی اے ای سی48 فیلڈ اور امن والے دونوں جگہوں پر کام کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل پوسٹل سروسز اور کیو ایم جی نے اس نئی سروس کے لیے آرمی پوسٹل سروس کور کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں مزید ایف پی اوز کے ذریعے اس سروس کی توسیع فوجیوں کو اپنے ارد گرد صارف دوست سرکاری خدمات حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔

کیو ایم جی، ایڈیشنل ڈی جی اے پی ایس، افسران اور اے پی ایس کے دیگر رینک نے ایف پی او کے ذریعے فوج میں آدھار سروس متعارف کرانے کے اس اقدام کے لیے ڈی او پی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

************

ش ح۔ا س ۔ ت ح

 (U: 7587)


(Release ID: 1943044) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Telugu