عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خالی آسامیاں

Posted On: 26 JUL 2023 7:21PM by PIB Delhi

  محکمہ اخراجات کی پے ریسرچ یونٹوں کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 01.03.2022 تک سرکاری محکموں میں کل خالی آسامیوں کی تعداد 9,64,359 تھی۔ مرکزی وزارتیں / محکمے/ مرکزی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (سی پی ایس یو)/ خود مختار ادارے بشمول صحت اور تعلیم کے ادارے، پبلک سیکٹر بینک وغیرہ  براہ راست یا بھرتی ایجنسیوں کے ذریعہ بھرتی کرتے ہیں ، جیسے اسٹاف سلیکشن کمیشن ، یونین پبلک سروس کمیشن ، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ ، انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن وغیرہ۔ مختلف وزارتوں / محکموں میں خالی آسامیوں کو پر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ روزگار میلہ کے ایک حصے کے طور پر خالی آسامیوں کو مشن موڈ میں پر کیا جارہا ہے۔ ملک بھر میں روزگار میلہ کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں اور نئے ملازمین کو مختلف مرکزی وزارتوں / محکموں / مرکزی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یو) / خود مختار اداروں / پبلک سیکٹر بینکوں وغیرہ میں شامل کیا جارہا ہے۔

ڈی او پی ٹی وقتا فوقتا مرکزی حکومت کی وزارتوں / محکموں کی خالی آسامیوں کو مقررہ مدت میں پر کرنے کی ہدایت دیتا رہا ہے۔

یہ معلومات عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے وزیر مملکت اور وزیر اعظم دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7590


(Release ID: 1943011) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Telugu