سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
چار دھام یاترا کی سبھی موسموں میں جاری رہنے والی سڑک اور دہرادون – دلی شاہ راہ کی صورتحال
Posted On:
26 JUL 2023 5:05PM by PIB Delhi
چاردھام کو جوڑنے والی 5 قومی شاہراہوں (این ایچ) کی بہتری، ریاست اتراکھنڈ میں یمونوتری، گنگوتری، کیدارناتھ اور بدری ناتھ بشمول کیلاش کے تانک پور سے پتھورا گڑھ سیکشن- مانسروور یاترا کی کل لمبائی 825 کلومیٹر پر محیط ہے۔ 825 کلومیٹر میں سے تقریباً 601 کلومیٹر مکمل ہو چکا ہے۔ دلی-دہرا دون اقتصادی راہداری کی کل لمبائی تقریباً 213 کلومیٹر ہے جس پر تقریباً 6,392 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھا اور اس کی موجودہ ترقی 30.7 فیصد ہے۔
قومی شاہراہوں کی ترقی کے لیے رقم ریاست کے لحاظ سے ،مختص ککی جاتی نہ کہ این ایچ کے حساب سے۔ مالی سال 23-2022 میں ریاست اتراکھنڈ میں این ایچ کی ترقی کے لیے تقریباً 3,520 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
قومی شاہراہوں کی ترقی ایک لگاتار عمل ہے جو ٹریفک کی طلب، حفاظت کی ضروریات، فنڈز کی دستیابی اور باہمی ترجیحات کی بنیاد پر جاری رکھا جاتا ہے۔ قومی شاہراہ منصوبوں کی تکمیل کی مدت عام طور پر دو سے تین سال ہوتی ہے۔ این ایچ پروجیکٹ بشمول ریاست اتراکھنڈ میں بنیادی طور پر زمین کے حصول میں تاخیر، جنگلات کی منظوری، درختوں کی کٹائی، یوٹیلیٹی شفٹنگ، کنٹریکٹ کے مسائل، قانونی چارہ جوئی اور ٹھیکیداروں کی سست پیش رفت جیسی وجوہات سے تاخیر ہوتی ہے۔
وزارت ریاستی سڑکوں کو نئے قومی شاہراہ کے طور پر اعلان / اپ گریڈ کرنے کے لیے اتراکھنڈ سمیت مختلف ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) وغیرہ سے تجاویز وصول کرتی رہتی ہے۔ وزارت وقتاً فوقتاً کچھ ریاستی سڑکوں کو قومی شاہراہ قرار دینے کو کنیکٹوٹی، باہمی ترجیح اور فنڈز کی دستیابی کی بنیاد پر غور کرتی ہے۔
یہ جانکاری سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
************
ش ح۔ا س ۔ ت ح
(U: 7572)
(Release ID: 1942991)
Visitor Counter : 101