صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی سالانہ تقریب میں شرکت کی

Posted On: 26 JUL 2023 6:03PM by PIB Delhi

  صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (26 جولائی، 2023) کٹک میں ایس سی بی میڈیکل کالج اور ہاسپٹل کی سالانہ تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ طبی پیشہ خدمت کا عہد ہے۔ کوئی بھی شخص اس وقت تک اچھا ڈاکٹر نہیں بن سکتا جب تک کہ اس میں خدمت کے تئیں خلوص اور معاشرے سے عزم بستگی نہ پائی جاتی ہو۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کسی بھی معاشرے کے لیے اہم ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میڈیکل سائنسز میں ترقی کے ساتھ ہم قیمتی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انھوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ تحقیق پر توجہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ نئی ادویات تیار کرنا اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ موجودہ ادویات کو تجویز کرنا۔ انھوں نے مزید کہا کہ تحقیق سے دنیا میں بھارتی طبی سائنسدانوں کو ایک نئی شناخت ملے گی۔

صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایک چھوٹے سے پلگرم ہاسپٹل سے شروع ہونے والا ایس سی بی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل ان اہم اداروں میں سے ایک بن گیا ہے جہاں نہ صرف اوڈیشہ بلکہ دیگر مشرقی ریاستوں سے بھی لوگ علاج کے لیے آتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے سابق طلباء اپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا کے مختلف حصوں میں صحت کی خدمات فراہم کر رہے ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس ادارے کے طلبہ انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے اور قوم کا نام روشن کریں گے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7581


(Release ID: 1942987) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil