سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے لیے اسکالرشپ اسکیمیں
Posted On:
26 JUL 2023 4:16PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ مرکزی – شعبہ جاتی اسکیم، یعنی نیشنل اوورسیز اسکالرشپ، کو لاگو کرتا ہے ،تاکہ درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے طلباء، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل، بے زمین زرعی مزدوروں اور روایتی کاریگروں کے زمرے کو اعلیٰ تعلیم، بیرون ملک ماسٹرز ڈگری یا پی ایچ ڈی کورسز کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ( ڈی او ایس جی ای) کی این او ایس اسکیم کے تحت بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجے گئے درج فہرست ذات کے طلبہ کی تعداد، اور مذکورہ مدت کے دوران مختص کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-
نمبر شمار
|
مالی سال
|
* ایس سی طلباء کی تعداد
|
مختص کردہ فنڈز (کروڑ روپے میں)
|
بی ای
|
آر ای
|
1
|
2018-19
|
59
|
15.00
|
15.00
|
2
|
2019-20
|
62
|
20.00
|
20.00
|
3
|
2020-21
|
71
|
20.00
|
30.00
|
4
|
2021-22
|
106
|
30.00
|
35.00
|
5
|
2022-23
|
140
|
36.00
|
50.00
|
*پچھلے انتخابی سال کے ایوارڈ یافتہ افراد شامل ہیں، جنہوں نے بعد کے سالوں میں بیرون ملک سفر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-7549
(Release ID: 1942967)