خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کا نفاذ

Posted On: 25 JUL 2023 5:48PM by PIB Delhi

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت  کی وزارت  پورے ملک میں 18-2017 سے ایک سرپرست اسکیم - پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) نافذ کر رہی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی جزوی اسکیموں کا ایک جامع پیکج ہے، جس کا مقصد زرعی منڈیوں  سے لے کر خوردہ دکانوں  تک موثر سپلائی چین مینجمنٹ کے ساتھ جدید  بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینا ہے۔ اس سے  ملک میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے کی ترقی کو بڑا فروغ حاصل ہوا ہے، کسانوں کو بہتر قیمتیں فراہم کرنے میں مدد ملی ہے،بالخصوص دیہی علاقوں میں روزگار کے بڑے مواقع تشکیل دینے میں مدد ملی ہے، زرعی پیداوار کا ضیاع  کم  ہوا ہے، خوراب کو ڈبہ بند کرنے کی سطح میں اضافہ ہواہے اور پراسیس شدہ کھانوں کی برآمد کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ مندرجہ ذیل جزوی اسکیموں کے تحت، ملک بھر میں فوڈ پروسیسنگ سے متعلق  پروجیکٹوں کے قیام کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

  1. میگا فوڈ پارکس اسکیم (ایم ایف پی) (  یکم اپریل 2021 سے بند)
  2. مربوط  کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن بنیادی ڈھانچہ(کولڈ چین)
  3. ایگرو پروسیسنگ کلسٹر (اے پی سی) کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل
  4. فوڈ پروسیسنگ  اینڈ پرزرویشن   صلاحیتوں کی تشکیل/توسیع ( سی ای ایف پی پی سی)
  5. بیک ورڈ اور فارورڈ لنکیجز (سی بی ایف ایل) کی تشکیل ( یکم اپریل 2021 سے بند کر دی گئی)
  6. آپریشن گرینز (او جی): طویل مدتی سرگرمیاں
  7. فوڈ سیفٹی اور کوالٹی ایشورنس انفراسٹرکچر - کوالٹی کنٹرول/ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز (ایف ٹی ایل) کا قیام/ اپ گریڈیشن
  8. انسانی وسائل اور ادارے (ایچ آر آئی)

پی ایم کے ایس وائی کے تحت ریاست کے لحاظ سے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کی مذکورہ جزو اسکیموں کے تحت (19 جولائی 2023) تک تامل ناڈو ریاست میں کل 96  خوراک کو ڈبہ بند کرنے سے متعلق  پروجیکٹوں کو 376.40 کروڑ  کی کل گرانٹ ان ایڈ کے ساتھ  منظوری دی گئی ہے ۔ ان پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے 206.52 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

تمل ناڈو، آسام اور راجستھان کی ریاستوں میں پی ایم کے ایس وائی کے تحت فوڈ پروسیسنگ پروجیکٹوں کے نفاذ پر پیدا کیے جانے والے فوائد/سہولیات ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہیں۔

پندرھویں مالی کمیشن سائیکل کی مدت (22-2021سے 26-2025) کے لیے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت  کی وزارت  کے تجویز کردہ اہداف اور پی ایم کے ایس وائی کی مختلف جزو اسکیموں کے تحت ان کے لئے تاریخ (19 جولائی 2023) تک حاصل کی گئی کامیابیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

پی ایم کے ایس وائی کی جزو اسکیم

پروجیکٹ کی تعداد

مجوزہ ہدف

حاصل کی گئی حصولیابی

1.

میگا فوڈ پارکس اسکیم

یکم اپریل 2021 سے بند

2.

کولڈ چین اسکیم

30

36

3.

اے پی سی اسکیم

30

21

4.

سی ای ایف پی پی سی اسکیم

162

233*

5.

سی بی ایف ٹی ای اسکیم

یکم اپریل 2021 سے بند

6.

او جی اسکیم

80

40

7.

ایف ٹی ایل اسکیم

25

19

8.

ایچ آر آئی- آر اینڈ ڈی اسکیم

100

-

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

* دستیاب فنڈز کے تحت 233 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔

(i) مجوزہ ہدف 162

(ii) خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت کی وزارت کے ذریعے پروجیکٹوں کی منسوخی

(iii) پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کی طرف سے پروجیکٹوں کی واپسی اور

(iv) او جی  اسکیم سے  فنڈز کی منتقلی

پی ایم کے ایس وائی کی مختلف جزو اسکیموں کے تحت  بالترتیب تمل ناڈو ، آسام اور راجستھان ریاستوں میں پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان پروجیکٹوں سے  4.29 لاکھ ، 0.39 لاکھ اور 1.52 لاکھ کسانوں کو فائدہ حاصل ہو اہے اور 96 ، 50 اور 48 خوراک کو ڈبہ بند کرنے سے متعلق  پروجیکٹوں سے فائدہ  حاصل ہونے کی توقع ہے پی ایم کے ایس وائی کی مختلف جزو اسکیموں کے نفاذ کے بعد سے ملک بھر کے کسانوں کی  کل تعداد میں سے  47.52 لاکھ کسانوں کو فائدہ  حاصل ہوا ہے اور اس سے آئندہ فائدہ  حاصل ہونے کی توقع ہے۔

پی ایم کے ایس وائی نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک پی ایم کے ایس وائی کی مختلف جزو اسکیموں سے کل 13.09 لاکھ روزگار (براہ راست اور بالواسطہ) پیدا کرنے میں بھی مدد کی ہے۔

ضمیمہ

تمل ناڈو، آسام اور راجستھان کی ریاستوں میں پی ایم کے ایس وائی کے تحت فوڈ پروسیسنگ پروجیکٹوں کے نفاذ پرتشکیل دی گئی سہولیات/  فوائد

منظور شدہ پروجیکٹوں  کی تعداد

کولڈ اسٹوریج / فروزن اسٹوریج

(لاکھ ایم ٹی میں)

گودام کی گنجائش (لاکھ ایم ٹی میں)

پزرویشن  کی صلاحیت (لاکھ ایم ٹی میں)

پروسیسنگ کی صلاحیت (لاکھ ایم ٹی میں)

تمل ناڈو

96

1.02

0.47

2.71

13.63

آسام

50

0.16

0.31

0.466

9.27

راجستھان

48

0.66

0.65

4.71

7.12

۔

******

ش ح۔ ش م۔ ن ا۔

U-7528



(Release ID: 1942749) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Telugu