عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرکاری ملازمین کے لیے اہلیت پر مبنی صلاحیت سازی پر زور دیا


صلاحیت سازی ایک وِکسِت بھارت کی تعمیر سے متعلق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تصوریت کے عین مطابق ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشن کرم یوگی سے متعلق ذیلی کمیٹی کی چھ رپورٹیں جاری کیں تاکہ ایک اسمارٹ، شہریوں کے لئے ساز گار اور مستقبل کے تقاضوں کے  مطابق سرکاری افرادی قوت  کو پروان چڑھایا جاسکے

Posted On: 25 JUL 2023 6:40PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی  کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، پی ایم او، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے محکموں کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج سرکاری ملازمین کے لیے اہلیت پر مبنی صلاحیت سازی پر زور دیا۔

نئی دہلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) میں  صلاحیت سازی سے متعلق کیپسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی) کی ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، صلاحیت سازی ایک مسلسل  کی جانے والی مشق ہے اور حکومت میں سی بی سی رکھنے کا فیصلہ صلاحیت سازی کے عمل کی سمت میں اپنے آپ میں قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LDOG.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک  وکست بھارت کی تعمیر کے وژن کے عین مطابق ہے۔ سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز کے لئےقومی معیارات(این ایس سی ایس ٹی آئی) کا فریم ورک ،مشن کرم یوگی کے ساتھ ہم آہنگ ہے، اوراس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تربیتی ادارے سرکاری ملازمین کی مہارتوں اور صلاحیتوں  میں اضافہ کرنے کے لیے ایک متحد اور معیاری طریقہ اختیار کریں۔تاکہ ایک زیادہ موثر اور جوابدہ انتظامیہ کو پروان چڑھایا جاسکے ۔این ایس سی ایس ٹی آئی پلیٹ فارم اور اس کے 8  عمدگی  کے ستونوں کا 18 جولائی 2022 کاآغاز کیا گیا تھااور شائع کیا گیاتھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NAHI.jpg

اس موقع پر ،ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشن کرم یوگی سے متعلق ذیلی کمیٹی کی چھ رپورٹیں جاری کیں تاکہ ایک سمارٹ، شہریوں کے لئے سازگار اور مستقبل کے تقاضوں کے عین مطابق سرکاری افرادی قوت کو پروان چڑھایا جا سکے۔ یہ رپورٹیں، 19 جون 2023 کو وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی موجودگی میں منعقدہ قومی تربیتی کانکلیو کے دوران   پینل مباحثوں ، سی بی سی،ذیلی کمیٹی کے اراکین، ماہرین، اور متعددسی ایس ٹی آئیز کے اراکین   کے مابین کئی مہینوں کی باہمی تعاون کی کوششوں کے بعد  تیار کی گئیں۔ جس میں بہت سی چیزوں کے درمیان این ایس سی ایس ٹی آئیز (سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز کے لئے قومی معیارات )،پورٹل پر مزید سی ایس ٹی آئی  درج کئے جانےاورتصدیق کے عمل میں اضافہ کئے جانے پر زور دیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J268.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کانکلیو کے بعد، ہمیں  بڑی تعداد میں  منظوریاں حاصل کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں اور فی الحال پورٹل پر 200 سے زیادہ ادارے رجسٹرڈ ہیں جبکہ مزید ادارے رجسٹریشن کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 58 ادارے منظوریاں حاصل کرنےکے آخری مرحلے کی طرف پیش رفت  کررہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 12 اکتوبر 2021 کو منعقدہ مرکزی تربیتی اداروں (سی ٹی آئیز) کی پہلی گول میز کانفرنس  کے دوران،سی ٹی آئی کے سربراہوں پر مشتمل چھ ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئیں۔ یہ ذیلی کمیٹیاں،فریم ورک کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے  کی غرض سے مخصوص ورکشاپس کے ذریعہ سی بی سی کے ساتھ سرگرمی سے کام کررہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل توجہ  کے متقاضی شعبوں کے بارے میں غورو خوض کررہی ہیں اور سفارشات فراہم کررہی ہیں۔ان شعبوں میں تربیت کی ضروریات کی نشاندہی،علم کے اشتراک کو فروغ دینے اور علم سے متعلق مشترکہ  ذخیرے کی تشکیل، صلاحیت سازی کی فیجیٹل دنیاکی کایا پلٹ فیکلٹی کی صلاحیتوں کو بڑھانا، منعقد کی گئیں تربیتوں کا موثر اندازہ لگانا، حکمرانی میں چیلنجوں پر قابو پانا شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048UDJ.jpg

اس ورکشاپ کی بدولت، اداروں کو منظوریاں حاصل کرنےسے متعلق عمل کو سمجھنے اور مؤثر منظوریاں حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ورکشاپس سی ایس ٹی آئیز کےلئے مختلف خدمات اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے درمیان تعاون اور نیٹ ورک بنانے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں، جو انہیں ایک دوسرے کے ساتھ یکجا ہونے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور نیٹ ورکس بنانے کے قابل بناتی ہیں۔

مشن کرم یوگی حکومت کی ایک پہل قدمی ہے جسے ہندوستان میں اہلیت پر مبنی سیکھنے اور صلاحیت سازی پر زور دیتے ہوئے سول سروس کو جدید بنانے کے  مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس کا مقصد افسر شاہی نظام کو زیادہ چست و درست اور نتیجہ خیز ادارے میں تبدیل کرنا ہے۔

مشن کے بنیادی مقاصد کو آگے بڑھاتے ہوئے،ڈی او پی ٹی ، عملہ، عوامی شکایات، اور پنشن  کی وزارت نے ،ایک سرکاری ملکیت والا،غیرمنافع بخش ایس پی وی ، ادارہ کرم یوگی بھارت قائم کیا ہے،اور اسے آئی جی او ٹی  (سرکاری آن لائن مربوط تربیت) کرم یوگی پلیٹ فارم کی ملکیت، انتظام و انصرام ، دیکھ بھال اوراس کی کارکردگی بہتر بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مشن کرم یوگی کا مقصد، تمام سرکاری اہلکاروں کے لیے عالمی معیار کی صلاحیت سازی کا ایک موقع پیدا کرنا ہے جو کہ ’’قواعدو ضوابط پر مبنی‘‘ اور ’’اہلیت پر مبنی‘‘ سیکھنے کے بجائے ’’کردار پر مبنی ‘‘سیکھنے کے کلیدی اصول پر مبنی ہے تاکہ سرکاری ملازمین اپنا کردار موثر، ہوشیاری اور مؤثر طریقے سے ادا کر سکیں۔

***********

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.7522



(Release ID: 1942719) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Telugu