وزارت خزانہ

‘‘وواد سے وشواس 1- ایم ایس ایم ایز کو ریلیف’’ اسکیم کے تحت 137 ایم ایس ایم ایز کو راحت

Posted On: 25 JUL 2023 5:41PM by PIB Delhi

یکم جون 2023 تک، 137 بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کو ‘‘وواد سے وشواس 1- ایم ایس ایم ایز کو ریلیف’’ اسکیم کے تحت 137 ایم ایس ایم ایز کو راحت فراہم کی گئی ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ چونکہ یہ اسکیم 17.04.2023 کو شروع کی گئی تھی، اس لیے پچھلے سال کوئی فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔

مزید معلومات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ یکم جون 2023 تک اس اسکیم کے تحت 1103 ایم ایس ایم ایز کے دعوے زیر التوا تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 7512)



(Release ID: 1942678) Visitor Counter : 73


Read this release in: Telugu , English