وزارت خزانہ
پردھان منتری سُركشا بیما یوجنا اسکیم کے تحت 1,19,224 دعووں کی ادائیگی
Posted On:
25 JUL 2023 5:41PM by PIB Delhi
پردھان منتری تحفظ بیما یوجنا اسکیم تمام آمدنی والے گروپوں کے لوگوں کے لیے دستیاب ہے جو بینک/پوسٹ آفس اکاؤنٹ ہولڈر ہیں اور جن کی عمر 18 سے 70 سال ہے۔ یہ اطلاع مرکزی مملكتی وزیر خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم كی۔
بیمہ ایجنسیوں کی طرف سے اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تك قبول یا مسترد کیے گئے دعووں کی تعداد 28.06.2023 تك درج ذیل ہے:
قومی سطح پر پردھان منتری تحفظ بیما یوجنا کے دعووں كا ڈیٹا
|
ادا کردہ دعووں کی تعداد
|
1,19,224
|
مسترد شدہ دعووں کی تعداد
|
30,549
|
ماخذ جنرل انشورنس کمپنیاں جو پردھان منتری تحفظ بیما یوجنا کے تحت اندراج کرتی ہیں۔31.05.2023 تک پردھان منتری تحفظ بیما یوجنا کے تحت رجسٹرڈ افراد کی ریاست کے لحاظ سے تعداد ضمیمہ میں منسلک ہے۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:7507
(Release ID: 1942677)
Visitor Counter : 122