وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ٹائر تین تا چار مراکز پر زیادہ توجہ کے ساتھ  ہندوستان میں اے ٹی ایم کی رسائی کو بڑھانے کے لیے وائٹ لیبل اے ٹی ایمس (ڈبلیو ایل اے)

Posted On: 25 JUL 2023 5:43PM by PIB Delhi

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مطلع کیا ہے کہ ملک میں اے ٹی ایم کی رسائی کو آگے بڑھانے کے لیے ٹائر تین تا چار مراکز پر زیادہ توجہ دینے كے ساتھ غیر بینک کمپنیوں کو ملک میں وائٹ لیبل اے ٹی ایم (ڈبلیو ایل ایز) قائم کرنے، ان کی ملکیت اور چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

وزیر نے كہا كہ ڈبلیو ایل ایز  بینکوں کے ذریعہ جاری کردہ کارڈ (ڈیبٹ/کریڈٹ/پری پیڈ) کی بنیاد پر ہندوستان میں بینکوں کے صارفین کو بینکنگ خدمات فراہم کرتے ہیں۔ نقد رقم کی فراہمی کے علاوہ، ڈبلیو ایل ایز بہت سی دوسری خدمات/سہولیات پیش کر سکتے ہیں جن میں منجملہ اور  چیزوں کے یہ شامل ہیں:

i۔ اکاؤنٹ کی معلومات

ii۔ کیش ڈپازٹ

iii۔بل کی باقاعدہ ادائیگی

۔ivمنی/مختصر بیان نكالنا

v۔پن کی تبدیلی

vi۔چیک بک کی درخواست

وزیر موصوف نے بتایا کہ ڈبلیو ایل ایز کی موجودگی میں اضافہ اور ان کی عملداری اور کام کاج کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات كیے گئےہیں:

(اے) آر بی آئی نے 30 دسمبر 2016 کے اپنے سرکلر کے ذریعے وائٹ لیبل اے ٹی ایم آپریٹرز (ڈبلیو ایل اے اوز) کو کیش سورسنگ کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ریٹیل آؤٹ لیٹس سے کیش حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔

(بی) ڈبلیو ایل اے کی تعیناتی کو مزید تحریک دینے اور مزید غیر بینک کھلاڑیوں کو اے ٹی ایمس کی صنعت میں داخل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے،آر بی آئی نے اپنے 7 مارچ 2019 کے سرکلر کے ذریعے ڈبلیو ایل اے او کو اجازت دی ہے كہ وہ:(i) ریزرو بینک (ایشو آفس) اور کرنسی چیسٹ سے براہ راست حد سے اوپر ہول سیل نقد خریدیں۔(ii) کوآپریٹو بینکوں اور علاقائی دیہی بینکوں سمیت کسی بھی شیڈول بینک سے کیش نكالیں۔(iii) بل کی ادائیگی اور انٹرآپریبل کیش ڈپازٹ خدمات پیش کریں،(iv) غیر مالیاتی مصنوعات / خدمات سے متعلق اشتہارات ڈسپلے کریں، اور اس کے علاوہv) ) بینکوں کو اجازت ہے کہ وہ مجاز ڈبلیو ایل ایز کے ساتھ شراکت میں کو-برانڈڈ اے ٹی ایم کارڈ جاری کریں اور ڈبلیو ایل ایز تك 'آن- اَس' لین دین کے فائدے كا دائرہ بڑھا دیں۔

(سی)آر بی آئی نے 15 اکتوبر 2019 کی پریس ریلیز کے ذریعے ڈبلیو ایل ایز کے لیے آن-ٹیپ مجازیت کو فعال کر دیا ہے۔

 وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ چار مجاز غیر بینک ادارے ملک میں وائٹ لیبل اے ٹی ایم چلا رہے ہیں۔

مزید معلومات فراہم كرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ آر بی آئی کے کنزیومر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ ڈبلیو ایل اے کے خلاف 01 اپریل 2022 سے 30 جون 2023 تک 98 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایسی شکایات آر بی آئی کے کنزیومر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن سیل (سی ای پی سی) کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔ سی ای ہی سیز كی طرف سےکیس کی خوبیوں، دستیاب دستاویزی ثبوت اور ریگولیٹڈ اینٹٹی (آر ای) سے موصول ہونے والے تبصروں اور موجودہ ریگولیٹری رہنما خطوط پر اس کی پابندی کی بنیاد پر ہر شکایت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:7506


(Release ID: 1942673) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Tamil , Telugu