نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

   نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ’کھیلو انڈیا – کھیلوں کی ترقی کے قومی پروگرام‘ اسکیم کے ذریعے دیہی اور مقامی/قبائلی کھیلوں کو فروغ دے رہی  ہے

Posted On: 25 JUL 2023 5:26PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت 2016 سے ’کھیلو انڈیا - کھیلوں کی ترقی کے قومی پروگرام‘ کے نام سے  مرکزی سیکٹر کی ایک  اسکیم چلا رہی ہے، جس  میں ’دیہی اور مقامی/قبائلی کھیلوں کے فروغ‘،  کے نام سے  ایک ذیلی  جزو ’  ملک میں دیہی اور مقامی/قبائلی کھیلوں کی ترقی کے لیے وقف ہے۔

کھیلو انڈیا اسکیم کے ذیلی جزو ’دیہی اور مقامی/قبائلی کھیلوں کے فروغ‘ کے تحت، ملکھمب، کلاریپایاتو، گٹکا، تھنگ- تا، سلمبم اور یوگاسن کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سازوسامان کی مدد، کوچوں کی تقرری، کوچوں کی تربیت اور ایتھلیٹوں کے لئے اسکالرشپ کے لیے تعاون حاصل رہا ہے۔

کھیلو انڈیا اسکیم کے’کھیلو انڈیا سینٹرز‘ کے جزو کے تحت، ملک میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو  زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے حکومت کے وژن کے ایک حصے کے طور پر، ایک کم لاگت،  کھیلوں کی تربیت کا موثر طریقہ  کار وضع کیا  گیا ہے۔ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی حکومتیں نوجوانوں کے لیےکوچ  اور سرپرست  کے طور پر سابق کھلاڑیوں  کی خدمات حاصل کرسکتی ہیں۔ مزید برآں، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، جو کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، سابق کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مختلف شعبوں میں بطور کوچ کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

یہ جواب آج لوک سبھا میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے دیا۔

************

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:7501 )


(Release ID: 1942668)
Read this release in: Telugu , Kannada , English , Tamil