سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کے حقوق سے متعلق قواعد 2017 کے رول 15 میں حتمی ترمیم
وزارت ثقافت، کھیلوں کےمحکمے اور وزارت شہری ہوا بازی کی طرف سے شعبہ جاتی مخصوص رسائی کے رہنما خطوط میں معذور افراد کے حقوق (ترمیمی) رولز، 2023 میں اب ترمیم کی گئی ہے
ٹیلی موصلات کا محکمہ اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت آئی سی ٹی مصنوعات کے بارے میں رسائی کے لیے بی آئی ایس معیارات کو اپنائے گی
Posted On:
25 JUL 2023 1:50PM by PIB Delhi
معذور افراد کے حقوق (آر پی ڈبلیو ڈی) سے متعلق ایکٹ 2016 کے سیکشن 40 کی دفعہ کے تحت، مرکزی حکومت چیف کمشنر کی مشاورت سے معذور افراد کے لیے قواعد وضع کرتی ہے ، جس میں جسمانی ماحول، نقل و حمل، معلومات اور مواصلات، بشمول مناسب ٹیکنالوجی اور نظام اور شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات اور خدمات کے لیے رسائی کے معیارات مرتب کیے جاتے ہیں۔
ہم آہنگ رہنما خطوط اور ہندوستان -2021 میں عالمگیر رسائی کے لیے خلائی معیارات اور آئی سی ٹی مصنوعات اور خدمات (حصہ I اور II) متعلقہ وزارتوں/محکموں یعنی وزارت ثقافت، محکمہ کھیل اور شہری ہوا بازی کی وزارت کی طرف سے تیار کردہ 03 شعبہ جاتی کے مخصوص رسائی رہنما خطوط کے علاوہ اب معذور افراد سے متعلق حقوق (ترمیم) رولز 2023 میں ترمیم کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشنز کی تفصیلات درج ذیل ہیں؛
- وزارت ثقافت کے ذریعہ، ثقافت کے شعبے کے مخصوص ہم آہنگ رسائی کے معیارات میں نوٹیفکیشن جی ایس آر 504 (ای) مورخہ 13 جولائی 2023 کے بموجب ترمیم کی گئی ہے۔
- کھیلوں کے محکمہ کی طرف سے معذور افراد کے لیے قابل رسائی اسپورٹس کمپلیکس اور رہائشی سہولیات سے متعلق رہنما خطوط میں نوٹیفکیشن جی ایس آر 517 (ای) مورخہ 17 جولائی 2023 کے بموجب ترمیم کی گئی ہے۔
- شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعہ سول ایوی ایشن 2022 کے لئے رسائی کے معیارات اور رہنما خطوط میں نوٹیفکیشن جی ایس آر 528 (ای )مورخہ 21 جولائی 2023 کے بموجب ترمیم کی گئی ہے۔
ان رہنما خطوط/معیارات کی تفصیلی حیثیت درج ذیل ہے:
ضابطہ 15 کے تحت آر پی ڈبلیو ڈی رولز میں مشتہر کردہ معیارات/رہنما خطوط
|
نمبر شمار
|
آرپی ڈبلیو ڈی ضابطہ شق (ترمیم شدہ)
|
معیارات/ رہنما خطوط/ وزارت
|
1.
|
ضابطہ 15 (1) (اے)
|
ہم آہنگ رہنما خطوط اور ہندوستان-2021 میں عالمگیر رسائی کے لئے خلائی معیار
|
2.
|
ضابطہ 15 (1) (بی)
|
ٹرانسپورٹیشن سسٹم، 2016کے لیے بس باڈی کوڈ کے لیے معیاری
|
3.
|
ضابطہ 15(1) (سی) (iii)
|
آئی سی ٹی مصنوعات اور خدمات (حصہ اول اور دوم) کے لیے رسائی
|
4.
|
ضابطہ 15(1) (ڈی)
|
ثقافتی شعبہ جاتی کے مخصوص ہم آہنگ رسائی کے معیارات
|
5.
|
ضابطہ 15(1) (ای)
|
معذور کھلاڑیوں کے لیے قابل رسائی اسپورٹس کمپلیکس اور رہائشی سہولیات سے متعلق رہنما خطوط
|
6.
|
ضابطہ 15(1) (ایف)
|
شہرہ ہوا بازی 2022 کے لیے رسائی کے معیارات اور رہنما خطوط
|
حتمی نوٹیفکیشن کے عمل کے تحت رہنما خطوط
|
1.
|
مسودہ ضابطہ 15(1) (جی)
|
صحت کی دیکھ بھال کے لیے رسائی کے معیارات
|
آپی ڈبلیو ڈی ضوابط میں مسودہ نوٹیفکیشن کے تحت رہنما خطوط اور عوام/ متعلقہ فریق کے تبصرے طلب کرنا
|
2.
|
24 اگست 2023 تک دیہی شعبے کے مخصوص ہم آہنگ رسائی کے معیارات/ رہنما خطوط
|
متعلقہ وزارت/محکمہ کے ذریعہ ہندوستان کے گزٹ میں رہنما خطوط جن کا نوٹیفکیشن کے لئے انتظار ہے۔
|
1.
|
وزارت داخلہ
|
2.
|
ہندوستانی ریلوے اسٹیشنوں تک رسائی کے بارے میں اور معذور افراد اور کم نقل و حرکت والے مسافروں کے لیے اسٹیشنوں پر سہولیات کے بارے میں رہنما خطوط
|
3.
|
اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے لیے قابل رسائی رہنما خطوط اور معیارات
|
4.
|
بس ٹرمینلز اور بس اسٹاپ کے لیے قابل رسائی رہنما خطوط
|
5.
|
پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ
|
|
متعلقہ محکموں میں مختلف مراحل پر رہنما خطوط
|
6.
|
بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت
|
7.
|
وزارت سیاحت
|
8.
|
فنانشل سروس کا محکمہ
|
9.
|
وزارت اطلاعات و نشریات
|
10.
|
محکمہ سکول ایجوکیشن اور خواندگی
|
|
|
|
|
ٹیلی کمیونی کیشن کے محکمے اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ وہ آئی سی ٹی مصنوعات تک رسائی کے لیے بی آئی ایس کے معیارات کو اپنائیں گے۔ اس کے علاوہ، محکمہ قانون و انصاف، تعمیر شدہ ماحول کے لیے ایم او ایچ یو اے کے ہم آہنگ رہنما خطوط اور آئی سی ٹی ایکو سسٹم کے لیے بی آئی ایس معیارات کو بھی اپنائے گا۔ جبکہ، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز محکمہ برائے امور صارفین کے تحت ہندوستان کا قومی معیارات کا ادارہ ہے۔
ہم آہنگ رہنما خطوط سے متعلق تمام معلومات ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ (disabilityaffairs.gov.in) پر دستیاب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-7469
(Release ID: 1942440)
Visitor Counter : 117