اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

حکومت نے فولاد کی پیداوار اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں

Posted On: 24 JUL 2023 6:31PM by PIB Delhi

فولاد کے مرکزی وزیر مملکت پھگن سنگھ کلستے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  فولاد ایک بے ضابطہ (ڈی ریگولیٹیڈ) شعبہ ہے اور فولاد کی پیداوار، گھریلو استعمال اور برآمد ات کے اہداف حکومت کی طرف سے مقرر نہیں کیے گئے ہیں۔ فولاد کی پیداوار، گھریلو کھپت اور برآمد سے متعلق فیصلے انفرادی اسٹیل پروڈیوسرز مارکیٹ کی طلب اور دیگر تجارتی تحفظات کی بنیاد پر لیتے ہیں۔ گزشتہ تین سالوں اور رواں سال کے دوران پیداوار، کھپت اور برآمدات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

(اعداد و شمار ملین ٹن میں)

خام فولاد

تیار فولاد

سال

پیداوار

برآمدات

حقیقی کھپت

2020-21

103.54

10.78

94.89

2021-22

120.29

13.49

105.75

2022-23

127.20

6.72

119.89

اپریل سے جون

 2023-24*

33.63

2.05

30.29

 (ذریعہ: جوائنٹ پلانٹ کمیٹی)  *عبوری

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فولاد کی پیداوار اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے اقدامات:

ملکی استعمال کے لیے ملک کے اندر خصوصی فولاد کی تیاری کو فروغ دینے اور سرمائے کی سرمایہ کاری کو راغب کر کے درآمدات کو کم کرنے کے لیے 6,322 کروڑ کے اخراجات کے ساتھ اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کا نوٹیفکیشن۔

فولاد پروڈیوسروں کو پالیسی سپورٹ اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے 2017 میں نیشنل اسٹیل پالیسی کا نوٹیفکیشن۔

حکومت اور پبلک سیکٹر کے پروجیکٹوں کے ذریعہ میڈ ان انڈیا اسٹیل کی خریداری کو فروغ دینے کے لیے گھریلو طور پر تیار کردہ آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) پالیسی کا نوٹیفکیشن۔

مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن ۔

*****

ش ح۔ م م۔ ت ع

U. NO:7461



(Release ID: 1942350) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Telugu