الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای جی ڈی نے ایم ای آئی ٹی وائی کی پہل سائبر سرکشت بھارت کے تحت اپنے 38 ویں سی آئی ایس او ڈیپ ڈائیو ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 24 JUL 2023 6:31PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی  کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کی سائبرسرکشت بھارت پہل کا تصور سائبر کرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے اور تمام سرکاری محکموں میں چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسرز (سی آئی ایس اوز) اور فرنٹ لائن آئی ٹی  اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مشن کے ساتھ بنایا گیا تھا، تاکہ سائبر کرائم کی  بڑھتی ہوئی لعنت سے نمٹنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

نیشنل ای-گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) نے اپنی صلاحیت سازی اسکیم کے تحت سی آئی ایس او ڈیپ ڈائیو ٹریننگ پروگرام کے 38ویں بیچ کا 24-28 جولائی 2023 تک سنٹرل اکیڈمی فار پولیس ٹریننگ (سی اے پی ٹی) کا مدھیہ پردیش کے بھوپال میں  اہتمام کیا۔ کورس کا افتتاح مدھیہ پردیش، تریپورہ، مہاراشٹر، راجستھان، اوڈیشہ، کیرالہ، تلنگانہ اور اتر پردیش کے 23 شرکاء کے ساتھ کیا گیا۔

اس پروگرام کا مقصد بیداری پھیلانا، صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کو ایسے اقدامات کے قابل بنانا ہے، جو سائبر ریسیلینٹ ایکو سسٹم بنانے کے لیے ضروری ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مختلف حکومتوں کی مربوط ڈلیوری کے لیے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو آگے لے جانے کی خاطر سائبر سیفٹی اور سیکورٹی کے بارے میں شرکاء کو حساس بنانا اور ان کی طرف راغب کرنا ، شہریوں کے لیے خدمات، سائبر سیکورٹی کے بارے میں ایک جامع اطلاعات اور معلومات اور تفہیم پیش کرنا، بیداری پھیلانا، صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کو ان کی سائبر سیکورٹی اور حفاظت کا خیال رکھنے کے قابل بنانا ہے۔

2018 میں شروع کی گئی، سی آئی ایس او ٹریننگ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت حکومت اور انڈسٹری کنسورشیم کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے۔ جون 2018 سے لے کر جولائی 2023 تک، این ای جی ڈی نے 1,464 سے زیادہ سی آئی ایس اوز اور فرنٹ لائن آئی ٹی حکام کے لیے سی آئی ایس اوکے ڈیپ – ڈائیو ٹریننگ پروگراموں کے 38 بیچوں کا مؤثر طریقے سے انعقاد کیا ہے۔

*****

ش ح۔ م م۔ ت ع

U. NO:7460


(Release ID: 1942349) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Kannada