ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دھان کے بھوسے پر مبنی پیلے ٹائزیشن اور ٹوری فیکشن پلانٹس کے قیام کے لیے یک وقتی مالی امداد فراہم کرنے کے لیے رہنما خطوط

Posted On: 24 JUL 2023 5:02PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور قومی راجدھانی خطہ دہلی (این سی ٹی) کی حکومتوں کی کوششوں کی حمایت  کے لیے پرالی جلانے کی وجہ سے ہونے والی فضائی آلودگی کو روکنے اور فصلوں کی باقیات کے بندوبست کے لیے درکار مشینری کو سبسڈی دینے کی خاطر فصل کی باقیات کے بندوبست سے متعلق  ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم 2018-19 سے نافذ کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو فصل کی باقیات کے بندوبست میں کام آنے والی مشینری کی خریداری کے لیے 50فیصد کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے،جبکہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں ، ایف پی او اور پنچایتوں کوکسٹم ہائرنگ سینٹرز (سی ایچ سی) کے قیام کے لیے 80فیصدمالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ فصلوں کی باقیات کے بندوبست کے بارے میں کسانوں میں بڑے پیمانے پر بیداری  پیدا کرنے کے لیے معلومات، تعلیم اور مواصلاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے ریاستوں اور آئی سی اے آر کو بھی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

2018-19 سے 2022-23 کے دوران 3138.17 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں (پنجاب – 1426.45 کروڑ روپے، ہریانہ – 916.71 کروڑ روپے، اتر پردیش – 713.67 کروڑ روپے، این سی ٹی دہلی کو – 6.05 کروڑ روپے اور آئی سی اے آر کو 75.29 کروڑ روپے)۔ ریاستوں نے ان 4 ریاستوں میں انفرادی کسانوں اور 37000 سے زیادہ سی ایچ سی کو  2.40 لاکھ سے زیادہ مشینیں تقسیم کی ہیں، جس میں 4500 سے زیادہ بیلرز اور ریک بھی شامل ہیں جو کہ گانٹھوں کی شکل میں بھوسے کو اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

2022 میں، اسکیم کو سب مشن آن ایگریکلچرل میکانائزیشن (ایس ایم اے ایم) کے ساتھ ملا دیا گیا ہے اور ایس ایم اے ایم کو راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔ ریاست کے لحاظ سے اور سال وار فنڈز اور فصل کی باقیات کے بندوبست میں کام آنے والی مشینوں کی تعداد ،جو انفرادی کسانوں اور کسٹم ہائرنگ سینٹرز کو فراہم کی گئی ہیں، ضمیمہ 1 میں دی گئی ہیں۔

حکومت نے دھان کے بھوسے پر مبنی پیلے ٹائزیشن اور ٹوری فیکشن پلانٹس کے قیام کے لیے یک وقتی مالی امداد فراہم کرنے کے لیے رہنما خطوط وضع کیے ہیں۔ ان رہنما خطوط کے تحت، انفرادی ادارے/کاروباری/کمپنیاں، جو پیلے ٹائزیشن اور ٹوری فیکشن پلانٹس لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، صرف  این سی ٹی دہلی ، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے این سی آر اضلاع میں پیدا ہونے والے دھان کے بھوسے کا استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری پر یک وقتی گرانٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ رہنما خطوط کے ذریعے استعمال کے لیے 50 کروڑ روپے کا ابتدائی کارپس مختص کیا گیا ہے۔ 23.75 ٹی پی ایچ کی کُل صلاحیت والے 06 دھان پر مبنی بھوسے کے پیلے ٹائزیشن اور ٹوری فیکشن پلانٹس کے قیام کے لیے کل 5.27 کروڑ روپےکومنظوری دی گئی ہے۔ ان پلانٹس سے پیدا ہونے والے پیلٹ کوتھرمل پاور پلانٹس سمیت متعدد صنعتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ضمیمہ-1

ریاست وار اور سال وار جاری کیے گئے فنڈس

سال

جاری کئے گئے فنڈس (کروڑ روپے میں)

پنجاب

ہریانہ

اترپردیش

قومی راجدھانی خطہ دہلی

آئی سی اے آر و دیگر

کل

2018-19

269.38

137.84

148.60

0.00

28.51

584.33

2019-20

273.80

192.06

105.28

4.52

18.48

594.14

2020-21

272.50

170.00

120.20

0.00

8.00

570.70

2021-22

331.94

193.35

159.59

0.00

6.02

690.90

کل

1147.62

693.25

533.67

4.52

61.01

2440.07

 

انفرادی کسانوں اور کسٹم ہائرنگ سینٹرس کو سپلائی کیے گئے فصل باقیات کے بندوبست میں  کام آنے والی مشینوں کی تعداد

نمبر شمار

پیرا میٹرس

پنجاب

ہریانہ

اترپردیش

قومی راجدھانی خطہ دہلی

کل

1

انفرادی کسانوں کو سپلائی کی گئی مشینوں کی تعداد

30695

27661

34072

247

92675

2

کسٹم ہائرنگ سینٹر کو سپلائی کی گئی مشینوں کی تعداد

54691

31446

21639

0

107776

3

قائم کئے گئے کسٹم ہائرنگ سینٹر کی تعداد

25403

6775

7213

0

39391

4

انفرادی کسانوں اور کسٹم ہائرنگ سینٹرس کو سپلائی کیے گئے مشینوں کی مجموعی تعداد

85386

59107

55711

247

200451

 

ریاست/ ایجنسی

انفرادی کسانوں اور کسٹم ہائرنگ سینٹرس کو  دستیاب کرائی گئی  مشینوں کی  تعداد

قائم کیے گئے کسٹم ہائرنگ سینڑس کی تعداد

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

کل

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

کل

پنجاب

27747

23068

24540

10031

85386

3888

5140

12100

4275

25403

ہریانہ

10627

14078

15350

19052

59107

1194

1685

1345

2551

6775

اتر

پردیش

23306

7054

13651

11700

55711

2300

1650

1652

1611

7213

قومی  راجدھانی خطہ  دہلی

0

111

51

85

247

0

0

0

0

0

کل

61680

44311

53592

40868

200451

7382

8473

15106

8437

39391

 

*****

 

ش ح۔ م م۔ ت ع

U. NO:7458


(Release ID: 1942342) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Urdu