جل شکتی وزارت

دریائے گنگا کی آلودگی

Posted On: 24 JUL 2023 6:22PM by PIB Delhi

گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) پنجاب کے جالندھر ضلع کے گاؤں سیچےوال کو اپنے ماڈل گاؤں میں سے ایک مانتا ہے۔ اس ماڈل کے تحت دیہی علاقوں میں گھرانوں سے جڑے ہوئے تالابوں کے نظام کو استعمال کرتے ہوئے گرے واٹر مینجمنٹ، آبپاشی کے لیے صاف کئے گئے پانی کا استعمال، دریا کے کناروں پر درخت لگانے وغیرہ کو فروغ دیا جاتا ہے۔ اس ماڈل کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے، اتراکھنڈ، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے 400 سے زیادہ گرام پردھانوں نے نومبر 2016 تک آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیاء اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے کچھ سینئر افسران کے ساتھ گاؤں کا دورہ کیا تھا۔

بجٹ کے انتظامات، حکومت ہند کی طرف سے گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) کو جاری کیے گئے فنڈز اور این ایم سی جی کے ذریعے ریاستی حکومتوں، گنگا کی صفائی ستھرائی کے ریاستی مشن اور دیگر ایجنسیوں کو مالی سال 2014-15 سے 30 جون 2023 تک پروگرام کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

مالی سال

حکومت ہند کی طرف سے این ایم سی جی کو جاری کردہ فنڈز

این ایم سی جی کے ذریعہ جاری کردہ / اخراجات

 

 

2014-15

326.00

170.99

2015-16

1,632.00

602.60

2016-17

1,675.00

1,062.81

2017-18

1,423.12

1,625.01

2018-19

2,307.50

2,626.54

2019-20

1,553.40

2,673.09

2020-21

1,300.00

1,339.97

2021-22

1,900.00

1,900.00

2022-23

2,220.00

2,258.98

2023-24*

1,180.00

605.71

کُل

15,517.02

14,865.70

(* 30 جون 2023 تک) (^ بجٹ تخمینہ)

2022 میں گنگا کی 5 اہم ریاستوں میں سی پی سی بی کی طرف سے پانی کے معیار کے جائزے کی بنیاد پر مشاہدہ شدہ پانی کے معیار سے پتہ چلتا ہے کہ تحلیل شدہ آکسیجن کی اوسط قدر جو دریا کی صحت کا اشارہ ہے، مطلع شدہ بنیادی غسل کے پانی کے معیار کے معیار کی قابل قبول حد کے اندر پائی گئی ہے اور تقریباً پورے دریا کے ماحولیاتی نظام کے لیے تسلی بخش ہے۔ بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی) کی درمیانی قدر قابل قبول حدوں کے اندر پائی گئی ہے سوائے معمولی حد سے زیادہ (بی او ڈی: 3.3 سے 4.6 ایم جی/ایل) مقامات / پھیلاؤ میں۔ (i) قنوج یو/ ایس سے کالا کنکر تک، پرتاپ گڑھ اور ڈی/ ایس مرزا پور سے تاریگھاٹ، غازی پور (سوائے U/s وارانسی، وشو سندری پل کے) اتر پردیش میں اور (ii) مغربی بنگال میں شیتلتلہ، پلٹا تک۔

مزید برآں پانی کے معیار کے پیرامیٹر کے درمیانی اعداد و شمار کے موازنہ کے مطابق کثیر شعبہ جاتی مداخلتوں کے نتیجے میں۔ سال 2014 اور 2022 میں تحلیل شدہ آکسیجن (ڈی  او)، بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی) اور فیکل کالیفارمز (ایف سی) میں بالترتیب 32 مقامات پر، بی او ڈی  میڈین میں 41 مقامات پر اور ایف سی میڈین میں 27 مقامات پر بہتری آئی ہے۔

یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 7452)



(Release ID: 1942319) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Telugu