کامرس اور صنعت کی وزارتہ

نتیجے پر مشترکہ بیان : برطانیہ  - بھارت   ایف ٹی اے مذاکرات کا گیارہواں دور


برطانیہ اور  بھارت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے  مذاکرات کا گیارہواں دور

Posted On: 24 JUL 2023 6:14PM by PIB Delhi

18 جولائی،  2023 ء  کو، برطانیہ اور  بھارت نے  برطانیہ – بھارت آزاد تجارتی معاہدے ( ایف ٹی اے )  کے لیے مذاکرات کا گیارہواں دور  مکمل کیا۔

پچھلے دور کی طرح، یہ  دور بھی ایک ہائبرڈ انداز میں منعقد کیا گیا تھا - متعدد  بھارتی عہدیداروں نے مذاکرات  میں شرکت کے لئے لندن کا سفر کیا اور دیگر نے ورچوئل طور پر  اس میں شرکت کی۔

10-11 جولائی ،  2023  ء کو،    حکومت ہند کی کامرس و صنعت،  صارفین کے امور ، خوراک اور  تقسیم  عامہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے  برطانیہ – بھارت ایف ڈی اے  مذاکرات کے گیارہویں دور کے  لیے برطانیہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے بزنس اور ٹریڈ کے سکریٹری آف اسٹیٹ کیمی بڈینوک ایم پی اورانٹر نیشنل ٹریڈ کے منسٹر آف اسٹیٹ نگیل ہڈل اسٹون ایم پی سے ملاقات کی ، جہاں انہوں نے ایف ٹی اے مذاکرات پر پیش رفت کے طریقوں اور برطانیہ اور  بھارت کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

حکومت ہند کے کامرس سکریٹری  جناب سنیل بارتھوال نے بھی  برطانیہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے برطانیہ کے سینئر تجارتی عہدیداروں سے ملاقات کی اور مذاکرات کے گیارہویں دور میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

42 الگ الگ اجلاسوں میں 9 پالیسی شعبوں میں تکنیکی بات چیت کی گئی۔ ان میں  ، ان پالیسی شعبوں میں معاہدے کے  مسودے  کے تفصیلی متن پر تبادلۂ خیال شامل ہے ۔

مذاکرات کا بارہواں دور آنے والے مہینوں میں  منعقد ہو گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  7432



(Release ID: 1942245) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi