جل شکتی وزارت

مشرقی راجستھان  نہر  پروجیکٹ کو قومی پروجیکٹ کا درجہ  دیا گیا

Posted On: 24 JUL 2023 6:10PM by PIB Delhi

مشرقی راجستھان  نہر پروجیکٹ  ( ای آر سی پی )   کے تحت کالی سندھ، پاروتی، میج اور چکان کے ذیلی  طاس میں مانسون کے اضافی پانی کو  باناس ، گمبھیری ، بان گنگا اور پربتی کے پانی کی کمی والے ذیلی طاسوں میں منتقل کرکے ، اِسے راجستھان کے 13 مشرقی اضلاع میں پینے  اور صنعتی استعمال کے لیے پانی کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔  اس پروجیکٹ میں تقریباً 2.82 لاکھ ہیکٹر  کے رقبے میں  (2,02,498 ہیکٹر کا نیا قابلِ  کاشت رقبہ اور  80,000 ہیکٹر میں آبپاشی کے  استحکام کا رقبہ ) آبپاشی کی گنجائش ہے۔

حکومت ہند کی  قومی پروجیکٹ اسکیم کے تحت فنڈنگ کے لیے کسی پروجیکٹ کو شامل کرنے کے لیے، اس کا پہلے مرکزی آبی کمیشن ( سی ڈبلیو سی ) کے ذریعہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس وزارت کے آبپاشی،  سیلاب کی روک تھام اور کثیر مقصدی پروجیکٹوں کی مشاورتی کمیٹی  کے ذریعے منظور کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ریاستی حکومت سے سرمایہ کاری کی منظوری حاصل کی جاتی ہے۔ اس کے بعد، پروجیکٹ پر ہائی پاورڈ اسٹیئرنگ کمیٹی  ( ایچ پی ایس سی )   اس بات کی جانچ کرتی ہے کہ آیا یہ پروجیکٹ قومی پروجیکٹ اسکیم کے طے کردہ  ضابطوں پر پورا اترتا ہے یا نہیں ۔ ایچ پی ایس سی  کی طرف سے سفارش کیے جانے پر اور فنڈز وغیرہ کی دستیابی کے مطابق، حکومت ہند   پروجیکٹ  کو قومی پروجیکٹ اسکیم کے تحت  شامل کرنے کی منظوری دیتی ہے۔

مشرقی راجستھان نہر پروجیکٹ  ( ای آر سی پی ) کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ  ( ڈی پی آر )   حکومت راجستھان نے ، نومبر 2017  ء میں سی ڈبلیو سی  کو تکنیکی  - اقتصادی تشخیص کے لیے پیش کیا  تھا۔ تاہم، پروجیکٹ کی تشخیص مزید آگے نہیں بڑھ سکی کیونکہ اس پروجیکٹ کی منصوبہ بندی 50 فی صد  قابل بھروسہ پیداوار پر کی گئی ہے  ، جو کہ 75 فی صد انحصار کے قائم کردہ معیار کے خلاف ہے۔ اس طرح، ای آر سی پی ،  اس وزارت کی قومی منصوبوں کی اسکیم کے تحت شامل کرنے کے لیے مقرر کردہ معیار کو پورا نہیں کرتا ہے۔

تاہم، دریاؤں کو آپس میں جوڑنے کی خصوصی کمیٹی نے دسمبر، 2022  ء میں ای آر سی پی  کے ساتھ مربوط ترمیم شدہ پربتی-کالی سندھ-چمبل ( پی کے سی )  لنک پروجیکٹ پر غور کرنے کی تجویز کو قومی تناظر کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر منظور کیا ہے اور منصوبے کے پہلے مرحلے کو دریاؤں کو جوڑنے کو ترجیحی پروجیکٹ  کے طور پر قرار دیا ہے ۔ ترمیم شدہ پی کے سی  لنک پروجیکٹ کی ایک ڈرافٹ پری فزیبلٹی رپورٹ اور لنک پروجیکٹ کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ ( ڈی پی آر )  کی تیاری کے لیے  مفاہمت نامے کا ایک مسودہ جنوری،  2023 میں ریاستوں اور مرکزی آبی کمیشن ( سی ڈبلیو سی ) کو بھیجا گیا تھا۔ فروری ،  2023 ء میں ریاستوں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ  منعقد کی گئی اور    ترمیم شدہ پی کے سی لنک کی ڈی پی آر کی تیاری کا کام شروع کرنے کے لیے ایک فریم ورک کو حتمی شکل دی گئی ۔

یہ  معلومات آج جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  7427



(Release ID: 1942234) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Telugu