مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پی ایم آواس یوجنا شہری(پی ایم ا ے وائی-یو)
Posted On:
24 JUL 2023 5:48PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 'سب کے لیے مکان' مشن کے تحت جون، 2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا-شہری (پی ایم ا ے وائی-یو) کو نافذ کر رہی ہے، جس میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) کے ذریعے نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو مرکزی مدد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ بنیادی شہری ضروریات کے ساتھ اہل افراد کو ہر موسم میں پکے مکانات فراہم کیے جا سکیں۔ پی ایم اے وائی-یو اسکیم کے نفاذ کی مدت جو پہلے 25.06.2015 سے 31.03.2022 تک تھی، اس کو بعد میں 31.12.2024 تک بڑھا دیا گیا ہے ، سوائے کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس ) عمودی کے، تاکہ اسکیم کے تحت منظور شدہ تمام مکانات کو فنڈنگ کے طریقہ کار اور نفاذ کے طریقہ کار کو تبدیل کیے بغیر مکمل کیا جاسکے۔
پی ایم ا ے وائی-یو ایک مانگ پر مبنی اسکیم ہے اور حکومت ہند نے مکانات کی تعمیر کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پی ایم ا ے وائی-یو کے تحت مکانات کی حقیقی مانگ کا اندازہ لگانے کے لیے ڈیمانڈ سروے کیا ہے اور 112.24 لاکھ مکانات کی مانگ کی اطلاع دی ہے۔
نوعیت میں طلب کے فعال ہونے کی وجہ سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ پراجیکٹ تجاویز کی بنیاد پر، 10.07.2023 تک 118.90 لاکھ سے زیادہ مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ منظور شدہ مکانات میں سے 112.22 لاکھ تعمیر کے لیے گراؤنڈ کر دیے گئے ہیں۔ جن میں سے 75.31 لاکھ مکمل ہو چکے ہیں/استفادہ کنندگان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔(تقریباً) 2.00 لاکھ کروڑروپے مرکزی امداد میں سے، 1.47 لاکھ کروڑروپے آج تک جاری ہو چکے ہیں۔ پی ایم ا ے وائی-یو کے تحت پچھلے تین سالوں (مالی سال 2020-21 سے مالی سال 2022-23) کے دوران مکمل کیے گئے مکانات کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں درج ہیں۔
وزارت اسکیم کی توسیع شدہ مدت کے اندر یعنی 31.12.2024 تک تمام منظور شدہ مکانات کی تکمیل کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ پی ایم ا ے وائی-یو کے نفاذ کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی رہتی ہے۔
سابقہ ریلیز وں کے استعمال اور اسکیم کے رہنما خطوط کی تعمیل کی بنیاد پر منظور شدہ مکانات کی تعمیر کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کافی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران پی ایم اے وائی -یو کے تحت مختص بجٹ کی سال وار تفصیلات حسب ذیل ہیں:
مالی سال
|
مختص شدہ بجٹ (کروڑ روپے میں)
|
2020-21
|
21,000.00
|
2021-22
|
27,023.97
|
2022-23
|
28,000.00
|
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
******
ش ح۔ا ک ۔ ج
UNO-7419
(Release ID: 1942172)
Visitor Counter : 89