کوئلے کی وزارت
پی ایم-گتی شکتی اور قومی لاجسٹک پالیسی پر مشرقی زونل کانفرنس
Posted On:
24 JUL 2023 2:43PM by PIB Delhi
پی ایم -گتی شکتی اور قومی لاجسٹک پالیسی پر مشرقی زونل کانفرنس 16.02.2023 بھونیشور میں منعقد ہوئی۔ اس کا مقصد مختلف وزارتوں، ریاستوں، محکموں اور صنعتوں کو مربوط منصوبہ بندی اور لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کی مربوط ترقی کے لیے اڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور بہار کی ریاستوں پر زور دینے کے لیے ایک ساتھ لانا ہے۔ اس کا مقصد لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور لاجسٹک لاگت کو کم کرنا ہے۔
پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان پورٹل ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جسے حکومت ہند نے مربوط منصوبہ بندی اور ملک میں لوگوں، سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے انفراسٹرکچر کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کے مربوط نفاذ کے لیے شروع کیا ہے۔ اس میں اڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور بہار ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مربوط منصوبہ بندی شامل ہے۔
یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*********
ش ح۔ا م ۔
U.NO. 7410
(Release ID: 1942100)
Visitor Counter : 94