جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ایم این آر ای سرکاری اورپرائیویٹ اداروں میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے مختلف اسکیموں کو نافذ کررہی ہے: قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ

Posted On: 20 JUL 2023 5:59PM by PIB Delhi

نئی اورقابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ایسی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے جو سرکاری اور نجی اداروں کے احاطے میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دیتی ہیں۔ ان میں دیگر چیزوں میں درج ذیل باتیں شامل ہیں :

  • گرڈ سے منسلک شمسی روف ٹاپ بجلی کے پلانٹوں  کے لئے روف ٹاپ  سولر پروگرام  فیز - I I ۔ اس پروگرام کے تحت،کارکردگی سے متعلق ترغیبات  بیس لائن کے اوپر چھت پر شمسی توانائی میں اضافے کی صلاحیت حاصل  کرنے کے لیے ڈسکام کو کارکردگی سے منسلک ترغیبات فراہم کی جاتی ہیں۔
  • بائیو گیس پروگرام (فیز-I) چھوٹے اور درمیانے سائز کے بائیو گیس پلانٹس کے لیے مرکزی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

 

حکومت نے ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں:

 

  • خود کار طریقے سے سو فیصد تک بیرونی براہ راست سرمایہ کاری  ایف ڈی آئی کی اجازت دینا،
  • 30 جون 2025 تک شروع کیے جانے والے منصوبوں کے لیے شمسی اور ونڈ پاور کی بین ریاستی فروخت کے خاطربین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) چارجز کی چھوٹ،
  • سال30-2029 تک قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری (آر پی او) کے لیے پیش رفت کا اعلان،
  •  بڑے پیمانے پر آر ای پروجیکٹس کی تنصیب کے لیے آر ای ڈویلپرز کوزمین اور ٹرانسمیشن فراہم کرنے کے لئے الٹرا میگا رینیوایبل انرجی پارکس کا قیام  ،
  • پردھان منتری کسان  ارجا سرکشا ایوم اتھان مہا ابھیان (پی ایم - کسم)جیسی  اسکیمیں  سولر روف ٹاپ فیز II، 12000 میگاواٹ سی پی ایس یو اسکیم فیز II،
  • نئی ٹرانسمیشن لائنوں کو بچھانا اور قابل تجدید توانائی کے اخراج کے لیے گرین انرجی کوریڈور اسکیم کے تحت نئے سب اسٹیشن (ذیلی اسٹیشن)  کی گنجائش پیدا کرنا،
  • سولر فوٹوولٹک سسٹم/آلات کی تعیناتی کے لیے معیارات کا نوٹیفکیشن،
  • سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹ ڈویلپمنٹ سیل کا قیام،
  • گرڈ سے منسلک سولر پی وی اور ونڈ پروجیکٹس سے بجلی کی خریداری کے لیے محصول پر مبنی مسابقتی بولی کے عمل کے لیے معیاری بولی کے رہنما خطوط۔
  • حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) یا پیشگی ادائیگی کے خلاف بجلی  دی جائے گی تاکہ آر ای جنریٹروں کو تقسیم کرنے والے لائسنس دہندگان کے ذریعہ رقم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے۔
  • گرین انرجی اوپن ایکسس  ضابطے 2022 کے ذریعے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کا نوٹیفکیشن۔
  • دی الیکٹرسٹی یعنی بجلی  (دیر سے ادائیگی سرچارج اور متعلقہ معاملات) سے متعلق ضابطے (ایل پی ایس ضابطے) کا نوٹیفکیشن ۔
  • تبادلوں کے ذریعے قابل تجدید توانائی کی بجلی کی فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے گرین ٹرم اہیڈ مارکیٹ (جی ٹی اے ایم) کا آغاز۔
  • شروع کئے گئے نیشنل گرین ہائیڈروجن کا مقصد بھارت کو گرین ہائیڈروجن اور اس کی اخذ کردہ  پیداوار، استعمال اور برآمد کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.7399


(Release ID: 1942016) Visitor Counter : 77


Read this release in: English