نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے موسمیاتی تبدیلی کے انتظام اور نیٹ زیرو پاتھ ویز کی تلاش وجستجو کے لیے تجزیاتی ٹولز جاری کیے
انڈیا انرجی سکیورٹی سیناریوز (آئی ای ایس ایس) 2047 ملک کے گرین انرجی ٹرانزیشن جرنی کے جائزے میں سہولت فراہم کرتا ہے
آئی ای ایس ایس ایک صارف دوست اور انٹرایکٹو انرجی ماڈلنگ ٹول ہے، جو گرین پالیسی اقدامات کو مدنظر رکھتا ہے اور نیٹ – زیرو کی طرف ممکنہ ڈی کاربنائزیشن پاتھ ویز کی تلاش وجستجو کرتا ہے
Posted On:
20 JUL 2023 5:50PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی مختلف سبز توانائی پالیسیوں کے مربوط اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک ریویمپڈ انڈیا انرجی سکیورٹی سیناریوز (آئی ای ایس ایس) 2047 (آئی ای ایس ایس 2047 وی 0.3) آج نیتی آیوگ کے ذریعہ جاری کیا گیا۔ ایک اوپن سورس ٹول،آئی ای ایس ایس میں متبادل توانائی کے وسائل جیسے گرین ہائیڈروجن، انرجی اسٹوریج، ری نیوایبل پرچیز آبلیگیشنز ، پی ایم- کے یو ایس یو ایم (کسم)، آف شور ونڈ اسٹریٹجی، الیکٹرک وہیکل پالیسی، اینرجی ایفی شی اینسی وغیرہ سے متعلق کئی پالیسیاں شامل ہیں۔
پالیسی اجراء کے اس موقع پر جناب سمن بیری، وی سی، نیتی آیوگ، ڈاکٹر وی کے سارسوت، رکن، نیتی آیوگ، جناب بی وی آر۔ سبرامنیم، سی ای او، نیتی آیوگ، جناب امیتابھ کانت، جی- 20 شیرپا، اور اکیڈمیا، صنعت اور حکومت کے دیگر ماہرین نے شرکت کی۔
اس ٹیکنالوجی کو لوگوں کے لیے دستیاب کرانے کے مقصد کے ساتھ،آئی ای ایس ایس کا یہ ورژن آسانی سے ڈاؤن لوڈ کے قابل ہے اور صارفین کو اپنے پاتھ ویز بنانے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس سے محققین اور تھنک ٹینکس کو صارف کے لیے مخصوص منظرنامے تیار کرنے میں مدد ملے گی اور صنعت/ سروسز/ زراعت، آبادی، شہر کاری، اینڈ ایش یوز اینرجی ڈیمانڈ وغیرہ کی بنیاد پر اپنی مرضی کے مطابق ایپلی کیشنز کا آپشن تیار کیا جائے گا۔
آئی ای ایس ایس 2047 ایک صارف دوست انٹرایکٹو ٹول ہے جو وزارتوں/ محکموں کو نیٹ زیرو کا ہدف حاصل کرنے کے لیے توانائی کی منتقلی کے مختلف منظرنامے تیار کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ ٹول کافی حد تک لچکدار ہے ، جو بہت سے اجازت نامے اور نیٹ- زیرو پاتھ ویز کے امتزاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ملک کی توانائی کی ضروریات اور تخمینوں کی گنتی کرنے کی صلاحیت عطا کرتا ہے اور اس وجہ سے تخمینوں کے لیے بیرونی ایجنسیوں پر ہندوستان کے انحصار کو کم کرتا ہے۔
آئی آئی ٹی بامبے کی مدد سے ڈیزائن کئے گئے، آئی ای ایس ایس 2047 کو ہر سال اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ بیس لائن کے لئے 2020 کو معیاری بنایا گیا ہے اور اسے 2022 تک کیلیبریٹ کیا گیا ہے۔
نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب سمن بیری نے آئی ای ایس ایس 2047 کو مقامی سطح پر بنا ئے جانے کی تعریف کی اور اس ٹول کو 2070 تک نیٹ زیرو کے ہدف کو حاصل کرنے میں ایک بڑا سہولت کار قرار دیا۔
نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم نے آئی ای ایس ایس کو ایک قومی اثاثہ اور نیتی آیوگ میں کی جا رہی تحقیق اور ترقی کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔ جائز ترقی کی خواہشات اور پائیداری کے درمیان مناسب توازن پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ قومی اور ریاستی سطح پر جامع منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لیے ایسے ٹولز اور ڈیٹا پلیٹ فارموں کا ہونا ضروری ہے۔
ٹول کا ویب ورژن صارف کے انتخاب کی بنیاد پر ملک کے لیے توانائی کی طلب اور رسد کے منظرناموں کی صارف دوست تصویری نمائش پیش کرتا ہے۔ آئی ای ایس ایس سے کچھ مثالی منظرناموں کے نتائج ، ذیل میں دکھائے گئے ہیں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- م م- ق ر)
U-7394
(Release ID: 1942001)
Visitor Counter : 124