وزارت سیاحت
جی- 20 کے تمام مقامات نے، عالمی توجہ مبذول کی ہے اور ہندوستان کو عالمی سیاحت کے نقشے پر لانے کا کام کیا ہے: جناب جی کے ریڈی
Posted On:
20 JUL 2023 7:00PM by PIB Delhi
وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان کی جی- 20 صدارت کے دوران، ملک بھر میں 60 سے زیادہ مقامات پر 200 سے زیادہ میٹنگوں کا منصوبہ ہے۔ ان تمام مقامات نے عالمی توجہ مبذول کرائی ہے اور ہندوستان کو عالمی سیاحت کے نقشے پر لا دیا ہے۔ جی- 20 میٹنگوں نے حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر حصص داروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا ہے ، تاکہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے جی - 20 مندوبین کو ایک یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ میزبان شہروں میں انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے حصص داروں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔
میزبان شہروں میں اور اس کے آس پاس کی مختلف ثقافتی یادگاروں کو بھی جی - 20 کے مندوبین کی سیر کے لیے تیار کیا گیا اور انھیں ہندوستان کے بھرپور قدرتی اور ثقافتی ورثے کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ گھومنے پھرنے اور عمیق تجربات کے علاوہ، جی- 20 اجلاس خطے کے فن، ثقافت اور روایات کو ظاہر کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم رہا ہے۔ ٹورزم ورکنگ گروپ کی میٹنگوں کے دوران ریاستی حکومتوں کے ذریعہ آرٹ اور کرافٹ بازار قائم کیے گئے ،جن میں مقامی دستکاریوں اور کاریگروں کی نمائش کی گئی اور کمیونٹی شراکت داری کی سہولت فراہم کی گئی۔ مندوبین نے کرافٹ بازار میں منعقد کی گئی 'ڈو اٹ یور سیلف' سرگرمیوں میں پرجوش شرکت کا مظاہرہ کیا جس میں مقامی فنون اور دستکاری کا تجربہ پیش کیا گیا۔ مزید برآں، مندوبین کو پیش کیے گئے سووینئر تحائف میں علاقائی کاریگری کا مظاہرہ کیا گیا۔
وزارت سیاحت نے ٹورزم ورکنگ گروپ میٹنگوں کے دوران کئی اہم مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کیے، جس سے ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی اور فروغ کی راہ ہموار ہوئی۔ فلم ٹورزم کی بے پناہ صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، اس کے فروغ اور ترقی کے لیے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( فکی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ساتھ ایک اور مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے، جس میں ہندوستان میں ایکو ٹورزم کے فروغ اور ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) اور وزارت سیاحت کے درمیان سیاحت کے فروغ اور ترقی سے متعلق اہم پروگراماتی شعبوں میں تعاون اور اشتراک کو بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- م م- ق ر)
(24-07-2023)
U-7391
(Release ID: 1941994)
Visitor Counter : 122