نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے چوتھی جی- 20 انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ میٹنگ کے موقع پر ای-موبلٹی پر کانفرنس کا اہتمام کیا


گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ریاست کے لیے الیکٹرک وہیکل مینڈیٹ کا اعلان کیا: 2024 سے تمام نئی ٹورسٹ گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی

الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کی توسیع پائیدار شہر کاری اور بے روزگاری کے چیلنجوں سے نمٹنے کا ایک نایاب موقع: نائب چیئرپرسن، نیتی آیوگ

Posted On: 19 JUL 2023 7:40PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے زیر اہتمام اور ڈبلیو آر آئی انڈیا اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون سے "پالیسی سپورٹ اینبلرز ٹو ایکسلریٹ انڈیاز الیکٹرک موبلٹی" کے  موضوع پر ایک روزہ کانفرنس بعنوان آج ہندوستان کی جی -20  صدارت میں چوتھی انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) میٹنگ کے موقع پر  منعقد ہوئی۔  کانفرنس نے قومی اور بین الاقوامی حصص داروں کو بلانے، بامعنی بات چیت میں مشغول ہونے اور قابل عمل فنانسنگ، ریگولیٹری، اور پالیسی کے راستے تلاش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، تاکہ ہندوستان کے ڈی کاربنائزیشن کی رفتار کو متحرک کرنے اور ملک میں برقی نقل و حرکت کی ترقی کو آگے بڑھا یا جاسکے۔  نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب سمن بیری، گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، ہندوستان کے جی- 20 شیرپا  جناب امیتابھ کانت اور دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-19at7.28.19PM(1)FZLT.jpeg

کانفرنس میں کلیدی موضوعات  پر گہرائی  کے ساتھ بات چیت کی گئی، جیسے کہ 'ریاستوں میں متحرک ای وی ایکو سسٹم تیار کرنا' اور 'نیشنل الیکٹرک بس پروگرام'۔  مزید برآں، الیکٹرک وہیکل فنانس انوویشنز اور فیوچر الیکٹرک موبیلٹی لینڈ اسکیپ کے ارد گرد مرکوز اعلیٰ سطحی مکالمے اور  جی-20  مذاکرات نے حصص داروں کو ابھرتے ہوئے الیکٹرک موبلٹی ایکو سسٹم کو نیویگیٹ کرنے کے لیے قابل قدر بصیرتیں  فراہم کیں۔

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے اس تقریب کے دوران ایک اہم اعلان کیا، جس میں ماحول دوست نقل و حمل کے  تئیں گوا کے عزم کو ظاہر کیا گیا۔ 2024 سے، ریاست میں تمام نئی ٹورسٹ گاڑیوں کو الیکٹرک ہونا لازمی قرار دیا جائے گا، جو گوا کے پائیدار نقل و حرکت کی طرف سفر میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی ہے۔ مزید برآں، گوا میں رینٹل کاروں اور بائک سمیت متعدد گاڑیوں کی نگرانی کرنے والے پرمٹ ہولڈرز نے ریاست کی برق کاری کی کوششوں میں حصہ ڈالتے ہوئے، جون 2024 تک ریٹروفٹنگ کے ذریعے اپنے بیڑے کے 30 فیصد کو برقی بنانے کا عہد کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-19at7.28.19PMSC99.jpeg

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب سمن بیری نے اپنے افتتاحی خطاب میں ہندوستانی ای وی صنعت کی تبدیلی کی صلاحیت اور معیشت اور ماحول دونوں پر اس کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کم کاربن والے راستوں پر ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور 2070 کے لیے ملک کے خالص صفر  (نیٹ زیرو)کے نقطہ نظر کے لئے سہولت فراہم کرنے میں برقی نقل و حرکت کے کردار پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-19at7.28.20PMI2U0.jpeg

ہندوستان کے جی - 20  شیرپا جناب امیتابھ کانت نے تقریب میں ایک خصوصی خطبہ دیا، جس میں ہندوستان میں برقی نقل و حرکت کی رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ای وی کے لیے سات  سیز فریم ورک پر زور دیا، جس کا وزیر اعظم نے تصور کیا تھا- یہ  سات سیز ہیں : کامن، کنکٹڈ، کنوینیئنٹ، کنجیشن – فری، چارجڈ، کلین اور  کٹنگ – ایج یعنی  مشترکہ، مربوط، آسان، بھیڑ سے پاک، چارجڈ،  صاف  ستھری اور جدید ترین۔   جناب  امیتابھ کانت نے 2030 تک 100فیصد 2-وہیلرس اور 3-وہیلرز، اور 65-70  فیصد بسوں کو برقی بنانے پر زور دیا۔ اس ویژن کو حاصل کرنے کے لیے، انہوں نے  مرکزی، ریاستی  اور شہری  انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ پالیسی اور مشترکہ کوششوں کے تحت کم لاگت والے فنانسنگ فریم ورک، ایک مضبوط چارجنگ انفرااسٹرکچر، اور باہمی تعاون پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- م م- ق ر)

U-7386



(Release ID: 1941987) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Marathi