وزارت دفاع
میسرس سوریہ دپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے میں دوسرے اے سی ٹی سی ایم بارج، یارڈ 126 (ایل ایس ایم 16) کا آغاز
Posted On:
19 JUL 2023 8:30PM by PIB Delhi
وارشپ پروڈکشن (جنگی جہاز کی پیداوار) (ممبئی) کےکمانڈر سنیل کوشک نے 19/جولائی 2023 کو تھانے میں میسرس سوریہدپتا پروجیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نےگولا بارود مع تارپیڈو مع میزائل (اے سی ٹی سی ایم) بارج، یارڈ 126 (ایل ایس اے ایم16)کا آغاز کیا ۔ مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ تمام اہم اور معاون آلات/سسٹمز کے ساتھ، یہ بارج وزارت دفاع کے ’’میک ان انڈیا‘‘ پہل کا فخریہ پرچم بردار ہے۔
میسرز سوریہ دپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے کے ساتھ جو کہ ایک ایم ا یس ایم ا ی ہے، 11 x اے سی ٹی سی ایم بارج کی تعمیر کا معاہدہ ، حکومت ہند کے ’’آتم نر بھر بھارت‘‘ کے اقدامات کے مطابق کیا گیا ہے۔ یہ بارج 30 سال کی خدماتی مدت کے ساتھ بنایا جا رہا ہے۔ اے سی ٹی سی ایم بارجز کی دستیابی جیٹیوں کے ساتھ اور بیرونی بندرگاہوں پر آئی این بحری جہازوں کی نقل و حمل، سواری اور سامان / گولہ بارود کو اتارنے اور چڑھانے میں سہولت فراہم کرکےٓئی این کے آپریشنل وعدوں کو تقویت فراہم کرے گی۔
ملک کے مشرقی اور مغربی ساحل پر واقع دو ایم ایس ایم ای شپ یارڈز -میسرز ایس ا ی سی او این اور میسرز سوریہ دپتا کے ذریعہ گزشتہ دو مہینوں (جون اور 23 جولائی) میں ہندوستانی بحریہ کو دو گولہ بارود کے بارجز کی لانچنگ اور فراہمی نے ہندوستانی بحریہ کے ایم ایس ایم ای صنعت کو مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور حکومت ہند کی آتم نربھر بھارت کی پہل کو مضبوط کیا ہے۔
*******
ش ح ۔ ع ح ۔ ف ر
U. No.7387
(Release ID: 1941986)
Visitor Counter : 143