نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے فِٹ انڈیا کوئز 2022 کے ریاستی راؤنڈ کے فاتحین کو مبارکباد دی، 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم بطور انعامات تقسیم کیے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پچھلے 9 برسوں سے ہندوستان میں کھیلوں کا ماحولیاتی نظام کئی گنا بدل گیا ہے: جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر

کوئز کے ذریعے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وژن کو ہر طرح سے برقرار رکھا جا رہا ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 23 JUL 2023 8:54PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور، کھیل کود اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اتوار کو 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 72 اسکولی طلباء کو فِٹ انڈیا کوئز اسٹیٹ راؤنڈ کے دوسرے ایڈیشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

یہ اعزازی تقریب  ممبئی میں ایک پروگرام  میں منعقد ہوئی۔ 72 طلباء نے اپنی اپنی ریاستوں سے اعلیٰ اعزازات حاصل کیے اور اب وہ فِٹ انڈیا کوئز کے قومی راؤنڈ میں حصہ لیں گے جو اسٹار اسپورٹس اور ڈزنی ہاٹ اسٹار پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔

ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے  سے جیتنے والے اسکول کو کل 2.5 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی، جب کہ اسکول کے 2 طلباء کی ٹیم کو کل 25,000 روپے سے نوازا گیا۔ ریاست کے پہلے رنر اپ اسکول کو 1 لاکھ روپے اور طلباء کو مجموعی طور پر 10,000 روپے کی انعامی رقم ملی۔ اسی طرح ریاست کے دوسرے رنر اپ اسکول کو 50,000 روپے کا نقد انعام اور حصہ لینے والے طلباء کو مجموعی طور پر 5,000 روپے کا انعام دیا گیا۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اتوار کو کہا "جب سے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اقتدار سنبھالا ہے، پچھلے 9 سالوں سے ہندوستان میں کھیلوں کا ماحولیاتی نظام کئی گنا بدل گیا ہے۔ یہ ہمارے ریکارڈ تمغوں میں دکھائی دے رہا ہے، چاہے وہ اولمپکس ہو، پیرا اولمپکس یا دولت مشترکہ کھیل ۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اس ستمبر میں ایشیائی کھیلوں میں بھی سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے جا رہے ہیں،" ۔

جسمانی تندرستی کی ضرورت کا تذکرہ کرتے ہوئے، ایچ ایم وائی اے ایس  نے مزید کہا، "ہندوستان میں ہر گزرتے دن موٹاپے، دل کے امراض میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ نوجوانوں میں اسکرین ٹائم بھی بڑھ رہا ہے۔ اس کا واحد حل کھیل کے میدان میں لے جانا ہے۔ اب فِٹ انڈیا کوئز کا مقصد فٹنس کا پیغام دینا اور اسکول کے طلباء کو ہندوستان کی کھیلوں کی تاریخ سے واقف کرانا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم اسکول میں کھیلوں کو بنیادی نصاب کا حصہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اب یہ صرف ایک ہم نصابی سرگرمی نہیں ہے۔ ماہرین تعلیم اور کھیل مختلف پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

کل 348 اسکولوں اور 418 طلباء کو ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  راؤنڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ ان طلباء میں 39% لڑکیاں تھیں۔ منتخب اسکولوں نے دو طلباء کی ایک ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے ویب راؤنڈز کی ایک سیریز کے ذریعے اسٹیٹ/مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی چیمپئن شپ کے لیے مقابلہ کیا۔ 36 ریاستی/مرکز کے زیر اتنظام علاقوں کے  چیمپئنز کی شناخت کے لیے کل 120 راؤنڈز کیے گئے۔ 36 میں سے 12 اسکولوں کی شناخت ریاست/ مرکز کے زیر اتنظام علاقوں کے  کے چیمپیئن کے طور پر سرکاری اسکولوں کے ہیں۔

اسکولوں کے لیے فٹ انڈیا نیشنل فٹنس اینڈ اسپورٹس کوئز کا دوسرا ایڈیشن گزشتہ سال 29 اگست کو قومی یوم کھیل کے موقع پر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور ریاستی وزیر، نوجوانوں کے امور اور کھیل اور امور داخلہ کے وزیر جناب نسیت پرمانک نے مرکزی وزیر تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور جناب  دھرمیندر پردھان  کی موجودگی میں شروع کیا تھا۔

فٹ انڈیا کوئز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد، دوسرے ایڈیشن کو زبردست ردعمل ملا۔ کوئز کے دوسرے ایڈیشن میں ہندوستان کے 702 اضلاع کے 16,702 اسکولوں کے 61,981 طلباء نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔ اس کے مقابلے میں، فٹ انڈیا کوئز کے پہلے ایڈیشن میں 13,502 اسکولوں کے 36,299 طلباء کی کل شرکت ہوئی۔ اس سے پہلے ایڈیشن کے مقابلے کوئز کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والے طلباء کی تعداد میں بھی 70 فیصد اضافہ ہوا۔

بڑے پیمانے پر شرکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب  ٹھاکر نے کہا، "ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وژن کو کوئز کے ذریعے ہر طرح سے برقرار رکھا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے بہت سارے طلباء ہیں - خواہ وہ انڈمان اور نکوبار ہو، کرگل، لکشے دیپ  وغیرہ۔ اس سے تمام طلبا کو روابط استوار کرنے کا ایک بہترین موقع ملا  ہے اور ان کے درمیان بہت زیادہ ثقافتی تبادلے کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔"

فٹ انڈیا کوئز اسکول جانے والے بچوں کے لیے کھیلوں اور فٹنس پر ہندوستان کا سب سے بڑا کوئز ہے۔ کوئز کا آغاز 2020 میں اسکول کے بچوں میں فٹ انڈیا کے پیغام کو پھیلانے اور اسکولوں میں اس کی موجودگی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ کوئز کا کل نقد انعام 3.25 کروڑ  روپے ہے جو اسکول اور طلباء کو جاتا ہے۔ یہ ملک کے کونے کونے کے طلباء کو کھیلوں اور فٹنس میں اپنے علم کو ظاہر کرنے اور قومی سطح پر ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

قومی راؤنڈز کے بعد جیتنے والے اسکول کو کل 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جب کہ پہلے رنر اپ اور دوسرے رنر اپ اسکولوں کو بالترتیب 15 لاکھ اور 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

تمغے کی مکمل تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔

*****

ش ح ۔ا م۔

U:7381


(Release ID: 1941973)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada