وزارت دفاع

بھارتی  بحریہ کے جہاز آئی این ایس کرپان کو  ویتنام  پیپلز نیوی (وی پی این) کو سونپا گیا

Posted On: 22 JUL 2023 10:53PM by PIB Delhi

’’آئی این ایس کرپان کو سونپے جانے کی آج کی تقریب بھارت اور ویتنام کے درمیان گہری دوستی اور اسٹریٹجک ساجھیداری کی ایک علامت ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کسی دوست ملک کو تحفے کے طور پر مکمل آپریشنل جنگی جہاز سونپ رہا ہے ۔ یہ بات اس موقع کو مزید اہم بناتی ہے۔‘‘ بحریہ چیف، ایڈمرل آر۔ ہری کمار۔

ملک کے لئے 32 سال کی شاندارخدمات مکمل کرنے کے بعد ، بھارتی  بحریہ کے جہاز کرپان کو بھارتی بحریہ سے علیحدہ کردیا گیااور آج اُسے ویتنام کے کیمرین میں ویتنام پیپلز نیوی (وی پی این) کو سونپ دیا گیا ہے۔ آئی این ایس کرپان کو علیحدہ کرنے اور وی پی این کو حوالے کرنے کی تقریب کی صدارت بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل آر ہری کمار اور وی پی این کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف اور چیف آف اسٹاف رئیر ایڈمرل فام من ہنگ نے کی۔

آئی این ایس کرپان،1991 میں بھارتی بحریہ میں کمیشن ہونے کے بعد سے ہی بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا ایک اہم حصہ رہا ہے اور گذشتہ 32 برسوں میں کئی آپریشنوں میں اس نے حصہ لیا ہے۔ تقریباً 12 افسروں اور 100 جہاز رانوں کے زیر انتظام یہ جہاز 90 میٹر لمبا اور 10 اعشاریہ چار پانچ میٹر چوڑا ہے۔ زیادہ سے زیادہ وزن لے جانے کی  اس کی صلاحیت 1450 ٹن ہے۔ مکمل طور پر ہتھیاروں سے لیس جہاز کو آج ویتنام پیپلز نیوی کو سونپ دیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل آر ہری کمار نے کہا کہ بھارتی بحریہ میں بہترین اور سب سے طویل عرصے تک خدمت دینے والے جنگی جہاز کرپان کو اعلی مرتبت ویتنام پیپلز نیوی  کو سونپے جانے کی تقریب کا حصہ بننا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ بھارتی بحریہ کی جانب سے یہاں  موجود تمام معزز مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کرنا  میرے لئے فخر کی بات ہے۔  ویتنام پیپلز نیوی کو کرپان کی منتقلی  بھارت کے وسودھیو کٹمبکم - ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستبقل کےجی 20 ویژن کےمطابق ہے۔

آئی این ایس کرپان، بھارتی بحریہ سے ویتنام پیپلز نیوی کو منتقلی بحر ہند کے علاقے میں بھارتی بحریہ کی ’ترجیحی سیکورٹی ساجھیداری‘ ہونے کی علامت ہے اور یہ یقینی طور پر دونوں بحریہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کرنے  کے لئے عمل انگیز ثابت ہوگا۔

******

 

ش ح۔ ن ر (23.07.2023)

U NO:7369



(Release ID: 1941877) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Telugu