وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سابق فوجیوں کے لئے  دوسرا کیرئیر

Posted On: 21 JUL 2023 2:57PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب مانے سری نواس ریڈی اور دیگر کے سوالات کا  تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ  ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) نے سابق فوجیوں کو دوسرا کیرئیر شروع کرنے اور شہری افرادی قوت میں ان کے بغیر کسی رُکاوٹ انضمام کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سےآئی بی ایم کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔اس ایم او یو پر 27 جون 2023 کو دستخط کئے گئے تھے۔ اس ایم او یو کی تفصیل درج ذیل ہے:

یہ ایک غیر پابند ایم او یو ہے جس کے تحت آئی بی ایم،ملٹری  پس منظر کےسابق فوجیوں کے ساتھ منسلک ہونے کا خواہشمند ہے۔آئی بی ایم ان افراد کو جو اس کے اہل ہوں، آئی بی ایم  یا اس کے ملحقہ اداروں  میں متعدد مواقع  پیدا ہوچکے ہوں اور جاری رہنے والےہوں،ملازمت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ڈی جی آر اور آئی بی ایم ،فوجی پس منظر رکھنے والےسابق فوجیوں کو، ان کے کارپوریٹ کیرئیر کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کے ان کے باہمی   مقصد پر تعاون کا  ارادہ رکھتا ہے۔

ایم او یو،مفاہمتی عرضداشت  پر دستخط کئے جانے کی تاریخ سے قابل مجاز ہوگا، تاہم کسی بھی فریق کی جانب سے اسےکم سے کم 30 (تیس) دن کے تحریری نوٹس کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔

ڈی جی اور آئی بی ایم کے درمیان مشترکہ طور طریقوں پر کام کیا جائے گا۔ ڈی جی آر سابق فوجیوں کے لئے ان کی ہنرمندی کے مطابق روزگارکی تلاش کرنے کے لئے کمپنیوں اور صنعتی اداروں سے رابطہ قائم کرتا ہے۔

******

 

ش ح۔ ن ر (22.07.2023)

U NO:7342


(Release ID: 1941826)
Read this release in: English , Tamil