خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

کرناٹک میں ڈبہ بند خوراک کے یونٹ

Posted On: 21 JUL 2023 3:26PM by PIB Delhi

کرناٹک سمیت ملک بھر میں ڈبہ بند خوراک کے شعبہ  کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں  کی وزارت سال 17-2016 سے  سنٹرل سیکٹر امبریلا اسکیم - پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی ) کو نافذ کر رہی ہے، جوسال 22-2021 سے  ڈبہ بند خوراک کی صنعت کےلئے پیداوار سے منسلک مرکزی طور پر حمایت یافتہ پی ایم فارملائزیشن مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم (پی ایم ایف ایم ای ) کے طورپر ایک ترغیبی اسکیم ہے۔

پی ایم کے ایس وائی  کی جزوی اسکیموں کے تحت، ڈبہ بند خوراک کی وزارت  زیادہ تر 15 فنانس کمیشن سائیکل کے لیے 4600 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ کریڈٹ سے منسلک سرمایہ سبسڈی فراہم کرتی  ہے۔ وزارت 5 سال (2020-21 سے 2024-25) کے لیے پی ایم ایف ایم ای  اسکیم کے ذریعے مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کو 10,000 کروڑ روپے کے ساتھ مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد بھی فراہم کرتی ہے، جب کہ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی  کا ہدف ہے کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صلاحیت کو بڑھانے میں سہولت فراہم کرے، جس کے لیےدس ہزار 900 کروڑ روپے کی لاگت سے  چھ سال  کی مدت (2021-22 سے 2026-27)  کے لیے خوراک کی ڈبہ بندی  کی صلاحیت کو بڑھایا جائے۔

2019-20 سے، پی ایم کے ایس وائی  کی ایک جزوی اسکیم، ڈبہ بند خوراک اور تحفظ کی صلاحیتوں کی تخلیق/توسیع (سی ای ایف پی پی سی ) کے تحت کل 373 فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 16 یونٹ کرناٹک میں واقع ہیں۔

پی ایم ایف ایم ای  کے تحت 2020-21 سے کل 38466 مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 2444 مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائز کرناٹک میں واقع ہیں۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

***********

ش ح ۔ا م۔

U:7356



(Release ID: 1941763) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Tamil