پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت كی جانب سے دہلی کی حكومت اور این ڈی ایم سی كی نظامت تعلیم کے تحت اسکولوں کے لیے 55 ویں یوتھ پارلیمنٹ كمپٹیشن 2023-2022 کے تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام
کالکاجی دہلی كے اسکول آف ایکسی لینس نے پہلا انعام جیتا۔ 10 اسکولوں کو بھی مقابلے میں ان کی شاندار کارکردگی پر انعامات سے سرفراز كیا گیا
Posted On:
21 JUL 2023 8:21PM by PIB Delhi
دہلی کی حكومت اور این ڈی ایم سی كی نظامتِ تعلیم کے تحت اسکولوں کے لیے 55 ویں یوتھ پارلیمنٹ كمپٹیشن 2023-2022 کی انعامی تقریب آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ کالکاجی دہلی كے اسکول آف ایکسی لینس نے 55 ویں یوتھ پارلیمنٹ كمپٹیشن 2023-2022 میں پہلا انعام جیتا۔
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت اور ثقافت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے دہلی کے کالکاجی کے اسکول آف ایکسی لینس کے طلباء کی جیتنے والی ٹیم کو انعام دیا۔ دس سکولوں کو بھی مقابلے میں ان کی شاندار کارکردگی پر انعامات دیے گئے۔ جیتنے والے اسکولوں کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔
1۔ لٹل فلاورز پبلک سینئر سكنڈری اسکول، شیواجی پارک، شاہدرہ، دہلی
2۔سینٹ گری سینئر سیکنڈری اسکول، پاكٹ-25-27، سیكٹر-3، روہنی
3۔جی ایس كے وی, بی-3, پچھم وہار
4۔نیویگ سینئر سیکنڈری اسکول، پیشوا روڈ، نئی دہلی
5۔شری گرو نانک پبلک اسکول، بنگلہ روڈ، آدرش نگر، دہلی
6۔ایس وی، جے دیو پارک، دہلی
7۔سروودیا کو-ایڈ اسکول، گلابی باغ، دہلی
8۔کیرالہ سینئر سیکنڈری اسکول، ایم بلاک، وکاس پوری
9۔جعفر پور کلاں- ایس (کو ایڈ) وی، نئی دہلی
10۔گورنمنٹ كو ایڈ۔ ایس ایس ایس، ساءٹ 2، سیكٹر 6، دوارکا، نئی دہلی
وزیر جناب میگھوال نے پروگرام کے دوران طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔وزیر موصوف نے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو جمہوری اقدار اور جمہوریت کی اخلاقیات کو سیکھنا اور اپنانا چاہئے اور دنیا کے اس سب سے بڑے جمہوری ملک کی ہم آہنگی اور روایت کو فروغ دینے کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنا چاہئے۔
جناب میگھوال نے ماحول کو بچانے کے لیے تقریب کے تمام شرکاء سے صحت مند طرز زندگی کے حق میں عہد بھی لیا۔
اپنے خطبہِ استقبالیہ میں پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب جی سرینواس نے طلبہ کو پارلیمانی کارروائی کے طریقہ کار اور عمل کو مقبول بنانے اور ان پر عمل کرنے کا واضح پیغام دیا۔
اس موقع پر دہلی كے كالكاجی كے اسکول آف ایکسی لینس کی جیتنے والی ٹیم نے یوتھ پارلیمنٹ کی ایک پُرجوش کارکردگی دہرائی جس کی مہمانوں نے خوب ستائش كی۔
پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 57 سالوں سے قومی راجدھانی دہلی کے اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ نظامت تعلیم، حکومت دہلی اور این ڈی ایم سی کے تحت اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کی اسکیم کے تحت اس سلسلے کا 55 واں مقابلہ 2023-2022 کے دوران قومی راجدھانی خطہ دہلی کے 39 اسکولوں کے درمیان منعقد کیا گیا۔
یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسلوں میں خود انضباطی نظم، اختلاف راءے كے تئیں رواداری، خیالات کا درست اظہار اور جمہوری طرز زندگی کی دیگر خوبیاں پیدا کرنا ہے۔ علاوہ ازیں یہ اسکیم طلبا کو پارلیمنٹ کے طور طریقوں اور بحث و مباحثہ کی تکنیکوں سے بھی آشنا کرتی ہے نیز اُن میں خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیت اور مؤثر خطابت کے فن اور ہنر کو فروغ دیتی ہے۔
******
U.No:7329
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1941633)
Visitor Counter : 123