وزارت خزانہ

خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے اگرتلہ میں  ’جی ایس ٹی بھون‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 21 JUL 2023 8:06PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے  تری پورہ کے اگرتلہ میں  ’جی ایس ٹی بھون‘ کا افتتاح کیا ، یہ گوہاٹی زون  اگرتلہ  میں سی جی ایس ٹی ،سی ایکس اور کسٹمز آفس کے لیے ایک پروجیکٹ ہے۔

جی ایس ٹی بھون اگرتلہ شہر کے مرکز میں ایک آفس کمپلیکس ہے۔ یہ پروجیکٹ اگرتلہ کے سب سے پسندیدہ مقامات میں سے ایک پر واقع ہے۔ یہ پروجیکٹ منتری باری روڈ، اگرتلہ پر واقع ہے اور تمام ٹیکس دہندگان تک فوری اور  یہاں تمام ٹیکس دہندگان کو فوری اور آسان رسائی حاصل ہے۔یہ نئے تعمیر کئے گئے اگرتلہ ایئرپورٹ کمپلیکس سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر بھی واقع ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران امرت کال میں پروجیکٹ کا افتتاح نئے ہندوستان کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

پروگرام کے دوران، سکریٹری، ڈی/او ریونیو، وزارت خزانہ، جناب سنجے ملہوترا؛ سنٹرل بورڈ  فار ان ڈائرکٹ ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی )،  کے چیئرمین  جناب وویک جوہری؛  سی بی آئی سی کے رکن جناب سنجے کمار اگروال؛ ممبر، سی بی آئی سی کے رکن  جناب آلوک شکلا؛ سی جی ایس ٹی ، سی ایکس اینڈکسٹمز،گوہاٹی زون کے چیف کمشنر جناب یوگیندر گرگ؛ سی بی آئی سی کے سینئر افسران، سی جی ایس ٹی اینڈ کسٹمز، گوہاٹی زون کے افسران اور عملہ موجود تھے۔

 مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی   بھون کے افتتاح پر تریپورہ کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بہتر انفراسٹرکچر کی اہمیت پر زور دیا جس سے ٹیکس دہندگان کی بہتر خدمت کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی۔ اس عمارت سے عام شہریوں کو جی ایس ٹی سے متعلق معاملات میں  سہولت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے افسران کی عوام تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔خطاب کے دوران، وزیر خزانہ نے اس بات  کو نمایاں کیا کہ  جی ایس ٹی کے بعد، تریپورہ کے لیے ریونیو جنریشن انتہائی سازگار رہا ہے۔ جی ایس ٹی متعارف ہونے سے پہلے، تریپورہ کو مالی سال 2016-17 میں مرکزی سیلز ٹیکس (سی ایس ٹی) کے طور پر صرف 4.21 کروڑ روپے ملے تھے، جب کہ ریاست نے مالی سال 2022-23 میں بین ریاستی تجارت سے 982.50 کروڑ روپے آئی جی ایس ٹی جمع کیے تھے۔ نیز، جی ایس ٹی بھون کے ساتھ، لوگوں کو جی ایس ٹی کے فوائد سے آگاہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اندراج کرانے کی ترغیب دینے کے لیے ریاست کے ساتھ مل کر آؤٹ ریچ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

ریونیو سکریٹری جناب سنجے ملہوترا نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ اہم ہے لیکن اسے بنانا نسبتاً آسان ہے۔ زیادہ مشکل کام اسے برقرار رکھنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس کا مؤثر طریقے سے استعمال ہو۔

سی بی آئی سی کے چیئرمین  جناب وویک جوہری نے کہا کہ حکومت افسران اور تجارت دونوں کے لیے کام کرنے کے اچھے ماحول کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق میں یہ دوسرا جی ایس ٹی بھون ہے  اور شمال مشرقی ریاستوں میں 3 دیگر جی ایس ٹی بھونوں کی تجاویز منظوری کے مختلف مراحل میں ہیں۔

سی جی ایس ٹی اینڈ کسٹمز، گوہاٹی کےچیف کمشنر جناب یوگیندر گرگ  نے کہا کہ جی ایس ٹی بھون اگرتلہ سی جی ایس ٹی کمشنریٹ کے ذریعہ بہتر ٹیکس دہندگان کوبہتر خدمات فراہم کرنے کی ضرورت کو پورا کرے گا کیونکہ جی ایس ٹی کے 6 برسوں میں ٹیکس دہندگان کی تعداد جی ایس ٹی سے پہلے  1,734  سے بڑھ کر 12,500  سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزیر خزانہ کی ہدایت کے مطابق اس نئے دفتر میں جی ایس ٹی کے آؤٹ ریچ پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

کووڈ-19 کی دو لہروں کی وجہ سے کام متاثر  ہونےکے باوجود اور معاہدے کی مقررہ مدت کے اندر یہ منصوبہ بروقت مکمل ہوا۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 28 کروڑ روپئے ہے۔ 0.71 ایکڑ کے پلاٹ پر تعمیراتی  رقبہ 3,000 مربع میٹر یا 32,300 مربع فٹ ہے، اس طرح  فی مربع میٹر  93,333/-  روپئے  یا فی  اسکوئر فٹ 8,668/- روپئے   تعمیر پر آنے والے خرچ کا اوسط تخمینہ لگایا گیا ہے 8,668  روپئے فی  اسکوئر فٹ  کا خرچ اگرتلہ میں تعمیر پر آنے والے اوسط خرچ سے بہت کم ہے جو کہ بہتر ممکنہ سہولیات اور بہتر برانڈڈ فٹنگ کے باوجود ہے۔ آفس کے کمرے ہوا دار، اچھی طرح  وینٹی لیٹیڈ اور توانائی کی بچت والی لائٹنگ سے آراستہ ہیں۔ سی جی ایس ٹی اگرتلہ کمشنریٹ 2017 سے قائم کیا گیا  اور اس نے ایک کرائے کی عمارت میں کام کرنا شروع کیا جو ابتدا میں  تری پورہ کے اگرتلہ میں واقع لینن سرانی، جیکسن گیٹ بلڈنگ  میں واقع تھا۔ کسٹم ڈویژن اور آڈٹ سرکل  اگرتلہ میں کرائے کی دوسری عمارتوں میں کام کررہے ہیں۔

سی جی ایس ٹی بھون کی تجویز کو سی پی ڈبلیو ڈی نے جولائی 2019 میں تعمیر کے لیے منظور کیا تھا۔ 0.71 ایکڑ زمین، جسے عمارت کی تعمیر کے لیے منتخب کیا گیا تھا، کسٹم ڈویژن، اگرتلہ کی ملکیت تھی۔ عمارت تقریباً 28 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی  اور دسمبر 2022 میں اسے سی پی ڈبلیو ڈی نے حوالے کر دیا ۔ عمارت کا کل رقبہ تقریباً 3,000 مربع میٹر ہے۔

گراؤنڈ فلور سمیت کل 8 فلورس ہیں۔ کیمپس اور عمارت کو باہر، اندر اور چھت کے اوپر گملوں سے سجایا گیا ہے۔ عمارت میں دو  ستون ہیں جس پر پرچم لہرا رہے ہیں ، ایک گراؤنڈ فلور پر اور ایک چھت پر۔

سی بی آئی سی پورے ہندوستان میں محکمہ اور عملے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو تیار کرنے کے لیے اہم کوششیں کر رہا ہے۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 7330  )



(Release ID: 1941628) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Tamil