صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر میکانزم  کی تازہ صورتحال


آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن مختلف ایپلی کیشنز جیسے کہ اے بی ایچ اے ایپ، آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل ہیلتھ   کے بنیادی  ڈھانچے کو مربوط کرنے میں تعاون کرتا ہے

Posted On: 21 JUL 2023 5:46PM by PIB Delhi

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم )  کو قومی ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم بنانے کے ویژن کے ساتھ شروع کیا گیا ہے ، جو ایک موثر، قابل رسائی، جامع، سستی، بروقت اور محفوظ طریقے سے سبھی کے لیے صحت میں تعاون کرتا ہے۔ اس مشن کا مقصد ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ملک کے مربوط ڈیجیٹل ہیلتھ بنیادی ڈھانچے کی مدد کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ یہ محدود انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی یا ہارڈ ویئر یا دونوں دستیاب والے علاقوں کے لیے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ ( اے بی ایچ اے )  بنانے کے لیے معاون اور آف لائن  رسائی فراہم کرتا ہے۔ ڈیجیٹل خواندگی کی کمی کو دور کرنے کے مقصد سے مختلف ایپلی کیشنز جیسے اے بی ایچ اے ایپ، آروگیہ سیتو  ایپ کثیر لسانی اور استعمال میں  آسان ہیں۔

ہیلتھ ٹیک اسٹارٹ اپس میں جدت طرازی کی مدد سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں انقلاب لانے کی صلاحیت ہے۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم )  تمام ڈیجیٹل ہیلتھ  فریقین  سمیت  ہیلتھ ٹیک اسٹارٹ اپس کے ذریعہ کھلے معیار کو اپنانے کو فروغ دیتا ہے۔ حکومت نے ان حلوں کو اے بی ڈی ایم ماحولیاتی نظام میں ضم کرنے کے لیے ایک اے بی ڈی ایم سینڈ باکس قائم کیا ہے۔ حکومت نے ڈیجیٹل ہیلتھ کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انسینٹیو اسکیم، مائیکرو سائیٹس، فارمیسیوں اور لیبارٹریوں کے ساتھ  اشتراک   کے لیے مختلف اقدامات بھی شروع کیے ہیں،  جس میں خاص طور پر اسٹارٹ اپس سمیت نجی شعبے کی جانب توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ہیلتھ ڈاٹا مینجمنٹ پالیسی (ایچ ڈی ایم پالیسی) 14 دسمبر ، 2020 ء کو مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ ایک رہنما دستاویز کے طور پر جاری کی گئی تھی ، جو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم )  ماحولیاتی نظام کے شرکاء/حصہ داروں کے ذریعہ رازداری اور ڈاٹا کے تحفظ کے لئے کم سے کم معیارات کو اجاگر کرتی ہے۔  ہیلتھ ڈاٹا مینجمنٹ پالیسی واضح کرتی ہے کہ فرد کی رضامندی کے بغیر کسی دوسرے ادارے کے ساتھ کوئی ڈاٹا شیئر نہیں کیا جائے گا۔

اے بی ڈی ایم کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، مرکزی وزارت صحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انسانی وسائل، معلوماتی تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے اور صلاحیت کی تعمیر بشمول سہولیات/ صحت کے پیشہ ور افراد کو آن بورڈ کرنے میں ضروری  امداد  فراہم کرتی ہے  ۔  مرکزی وزارت صحت قومی صحت مشن کے تحت تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ملک بھر میں اسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( ایچ ایم آئی ایس )  اور ٹیلی میڈیسن خدمات جیسے آئی ٹی اقدامات  کے نفاذ کے لیے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں یہ  معلومات فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  7317



(Release ID: 1941592) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Telugu