صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ آروگیہ ندھی  کی تازہ صورتحال


خط  افلاس سے نیچے رہنے والے مریضوں کو کسی بھی سپر اسپیشلٹی سرکاری اسپتالوں/ اداروں میں علاج کے لیے مالی امداد فراہم کی گئی

Posted On: 21 JUL 2023 5:44PM by PIB Delhi

راشٹریہ آروگیہ ندھی )آر اے این ) مرکزی سیکٹر کی ایک اہم اسکیم ہے ، جو ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مطابق  خط افلاس سے نیچے رہنے والے دل، گردے، جگر، کینسر، سے متعلق جان لیوا بیماریوں میں مبتلا غریب مریضوں کو کسی بھی سپر اسپیشلٹی سرکاری اسپتالوں/انسٹی ٹیوٹ میں علاج وغیرہ کے لیے  یکمشت مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

آر اے این اسکیم کے تین اہم اجزاء ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں :

  1. راشٹریہ آروگیہ ندھی ( آراے این ) - دل، گردے، جگر، وغیرہ سے متعلق جان لیوا بیماریوں کے علاج کے لیے ، سپر اسپیشلٹی سہولیات والے سرکاری اسپتالوں/ اداروں میں مالی امداد  کی فراہمی  (زیادہ سے زیادہ مالی امداد 15 لاکھ روپے ہے)؛
  2. علاقائی کینسر مراکز ( آر سی سیز ) / ٹرشیئری کیئر کینسر سینٹر ( ٹی سی سیز ) اور ریاستی کینسر انسٹی ٹیوٹ میں  کینسر کے علاج کے لیے  وزیر صحت کا کینسر پیشنٹ فنڈ ( ایچ ایم سی پی ایف ) - مالی امداد (زیادہ سے زیادہ مالی امداد 15 لاکھ روپے ہے)؛
  3. کمیاب اور خطرناک بیماریوں  سے متاثرہ غریب مریضوں کے لیے  سرکاری اسپتالوں/ انسٹی ٹیوٹ ، جن میں  سپر اسپیشلٹی سہولیات موجود ہیں ، علاج کے لیے مالی امداد  (زیادہ سے زیادہ مالی امداد 20 لاکھ روپے ہے)

راشٹریہ آروگیہ ندھی کی امبریلا  اسکیم سے متعلق مزید معلومات کے لیے رجوع کریں:

https://main.mohfw.gov.in/Major-Programmes/poor-patients-financial-support

آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی – پی ایم جے اے وائی ) پورے بھارت میں پینل میں شامل پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں غریب اور کمزور خاندانوں کو ثانوی اور اس کے بعد کی دیکھ بھال اور اسپتال میں بھرتی وغیرہ کے لیے فی کنبہ فی سال 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ کور فراہم کرتی ہے۔  اے بی – پی ایم جے اے وائی سے متعلق مزیدمعلومات https://pmjay.gov.in پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری  سوال کے جواب میں یہ  معلومات فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  7316


(Release ID: 1941589) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Telugu