ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

48 گتی شکتی ملٹی کارگو ٹرمینلز کا آغاز


پی ایم گتی شکتی فریم ورک میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ’ریلوےکی  زمین کے انتظام کے لیے پالیسی‘ پر ماسٹر سرکلر جاری

Posted On: 21 JUL 2023 5:26PM by PIB Delhi

پی ایم گتی شکتی فریم ورک میں متعین کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے، "ریلوے کی زمین کے انتظام کے لیے پالیسی" پر ایک ماسٹر سرکلر 04.10.2022  کو جاری کیا گیا ہے ،جس میں کارگو سے متعلق سرگرمیوں، پبلک انفراسٹرکچر، ریلوے کے خصوصی استعمال وغیرہ کے لیے ریلوے کی زمین لیز پر دینے کی دفعات شامل ہیں ۔ ریلوے کی زمین کارگو سے متعلق منصوبوں/سہولیات کے لیے 35 سال تک کی مدت کے لیے لیز پر دی جا سکتی ہے جو کہ زمین کی مارکیٹ ویلیو کے 1.5% سالانہ لیز چارجز پر مسابقتی بولی کے شفاف طریقوں سےکیا جاسکتا ہے۔ نظرثانی شدہ ریلوے لینڈ مینجمنٹ پالیسیاں انفراسٹرکچر کی مربوط ترقی کو ممکن بنائیں گی۔ گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینلز ریلوے کی ترقی سے متعلق ایک ماسٹر سرکلر 06.12.2022 کو جاری کیا گیا ہے۔ چونکہ اس طرح کی تجارتی پالیسیاں کھلے عام پروگرام ہیں جو ریلوے پر جاری ہیں، اس لیے کارگو ٹرمینلز کی نتیجہ خیز ترقی کے ساتھ ساتھ قابل ذکر روزگار پیدا کرنا بھی مستقبل میں ایک مسلسل عمل ہونے کا امکان ہے۔ اب تک شروع کیے گئے گتی شکتی ملٹی کارگو ٹرمینلز سمیت جنوبی وسطی ریلوے کی زون وار تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

زونل ریلوے

کمیشن شدہ جی سی ٹیز کی تعداد

وسطی ریلوے

1

مشرقی ریلوے

3

مشرقی وسطی ریلوے

4

ایسٹ کوسٹ ریلوے

2

شمالی ریلوے

2

شمالی وسطی  ریلوے

1

شمال مشرقی ریلوے

3

شمال مشرقی سرحدی ریلوے

2

شمال مغربی ریلوے

5

جنوبی  ریلوے

1

جنوب وسطی ریلوے

9

جنوب مشرقی ریلوے

4

جنوب مشرقی وسطی ریلوے

3

جنوب مغربی ریلوے

2

ویسٹرن ریلوے

6

مغربی وسطی ریلوے

-

کل

48

 

 

یہ معلومات  ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔ا م ۔

U.NO. 7307


(Release ID: 1941493)
Read this release in: English