زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

موٹے اناجوں کا فروغ

Posted On: 21 JUL 2023 4:10PM by PIB Delhi

ریستورانوں اور ہوٹلوں میں موٹے اناجوں کو فروغ دینے کے لیے، وزارت سیاحت کئی اقدامات کر رہی ہے، جیسے موٹے اناجوں کے تجرباتی مراکز کا قیام، ہندوستانی اور بین الاقوامی باورچیوں کے درمیان موٹے اناجوں سے بنی ہوئی پکوانوں کے سلسلے میں صحت کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، ہوٹل انجمنوں اور ہوٹل چینز کے ساتھ ملاقاتیں کرنا۔ مزید برآں، ممتاز ہندوستانی باورچیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ موٹے اناجوں کے استعمال کو فروغ دیں اور تمام ہوٹل چینز اور ریستورانوں میں صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں حساسیت پیدا کریں۔ حکومت قومی، ریاستی اور ضلعی سطح پر موٹے اناجوں کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) – 2023 تقریبات، ورکشاپس، سیمینارز، روڈ شوز، کسان میلوں وغیرہ کے ذریعے منارہی ہے تاکہ  ان کی منفرد خصوصیات کی وجہ سے ملکی اور عالمی مانگ پیدا کیا جاسکے، آب و ہوا کے اعتبار سے لچکدار فصلوں کو فروغ دیا جاسکے، پیداوار، کھپت اور  برآمدات وغیرہ کو بڑھایا جاسکے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ نے مرکزی حکومت کی وزارتوں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں، کسانوں، اسٹارٹ اپس، برآمد کنندگان، خوردہ کاروبار، ہوٹلوں، ہندوستانی سفارت خانوں وغیرہ کے ساتھ فعال کثیر جہتی فریقوں کو مصروف کرنے سے متعلق نقطہ نظر اختیار کیا ہے تاکہ آئی وائی ایم  2023 کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے اور عالمی سطح پر ہندوستانی موٹے اناجوں کو فروغ دیا جاسکے۔ مرکزی حکومت کی چوبیس وزارتیں/محکمے، تمام ریاستی حکومتیں اور بیرون ملک ہندوستانی مشن موٹے اناجوں کے ویلیو چین کو بہتر بنانے اور آئی وائی ایم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے موٹے اناجوں سے متعلق دو ہفتے کے لئے کلی طور پر وقف سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملٹس ریسرچ (آئی آئی ایم آر)، حیدرآباد کسانوں، خواتین کسانوں، گھریلو خواتین، طلباء اور نوجوان کاروباریوں کو ویلیو ایڈیڈ موٹے اناجوں کے کھانے کی مصنوعات، روزانہ کی ترکیبیں وغیرہ کی تیاری کے بارے میں تربیت فراہم کر رہا ہے، اور سیلف انٹرپرائز قائم کرنے میں ان کی مدد کر رہا ہے۔ ادارے نے 67 ویلیو ایڈیڈ ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں جن میں موٹے اناجوں  کے کھانے کے لیے ’’ریڈی ٹو ایٹ‘‘ اور ’’ریڈی ٹو کک‘‘، ’’ایٹ رائٹ‘‘ ٹیگ کے تحت موٹے اناجوں کے کھانے کی برانڈنگ، آگاہی پروگراموں کا انعقاد، ایگری بزنس انکیوبیٹر، ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ک۔ م ر

(21.07.2023)

Urdu No. 7294                          



(Release ID: 1941467) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Tamil , Telugu