وزارت دفاع
ایئر فورس ڈے پریڈ اور فلائی پاسٹ پریاگ راج میں منعقد ہوگا
بھوپال میں بھی فلائی پاسٹ کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
21 JUL 2023 3:19PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ 08 اکتوبر 2023 کو اپنی 91 ویں سالگرہ منائے گی۔ ملک کے مختلف حصوں میں ایئر فورس ڈے کی تقریبات کی میزبانی کی نئی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، اس سال یوم فضائیہ کی پریڈ اور ایئر ڈسپلے پریاگ راج، اترپردیش میں منعقد کی جائے گی۔
رسمی پریڈ کا انعقاد ایئر فورس اسٹیشن بامرولی میں کیا جائے گا اور ایئر ڈسپلے کو سنگم کے علاقے میں، پریاگ راج میں آرڈیننس ڈپو فورٹ کے آس پاس میں کیا جائے گا۔ خوبصورت ماحول قریبی تشکیلات میں اڑنے والے جہازوں کی کشش میں اضافہ کرے گا۔
یوم فضائیہ کی تقریبات دراصل اس سے ایک ہفتہ پہلے 30 ستمبر 2023 کو مدھیہ پردیش کے بھوپال میں بھوجتل جھیل کے قریب ایئر ڈسپلے کے ساتھ شروع ہوں گی۔
آئی اے ایف پریاگ راج اور بھوپال دونوں جگہوں پر اپنی ائیروبیٹک پرفارمنس کی دلچسپ رینج کے ساتھ مقامی لوگوں کو خوش آمدید کہنے اور ان کو مسحور کرنے کا منتظر ہے۔ ایئر فورس ڈے پریڈ کا پچھلا ایڈیشن چنڈی گڑھ میں منعقد ہوا تھا، جس میں فلائی پاسٹ سکھنا جھیل پر کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا ک۔ م ر
(21.07.2023)
Urdu No. 7286
(Release ID: 1941426)