محنت اور روزگار کی وزارت
ای شرم پورٹل کے حوالے سے فنڈز کا استعمال
Posted On:
20 JUL 2023 5:24PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ محنت اور روزگار کی وزارت نے 26 اگست 2021کو ای شرم پورٹل کا آغاز کیا جو کہ 16سے59 کے درمیان کی عمر کے غیر منظم کارکنوں (این ڈی یو ڈبلیو) کا ایک قومی ڈیٹا بیس ہے اور یہ آدھار پر مبنی ہے۔ 31 مارچ 2023 کو ریاست کے حساب سے اندراج کے اعدادوشمار ضمیمہ میں ہے۔
2024-25 تک این ڈی یو ڈبلیو کے لیے کل 704.01 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے اور 16 جولائی 2023 تک کے لئے 420 کروڑ روپئے کا استعمال ہو چکا ہے۔ اس طرح کل فنڈ کا تقریباً 60 فیصد پہلے ہی استعمال ہو چکا ہے۔
اخراجات کی مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) کی تجویز کے مطابق،25-2024 تک ای شرم کے تحت اندراج کا ہدف 25 کروڑ تھا۔ 16 جولائی 2023 تک ای شرم میں اندراج تقریباً 28.96 کروڑ ہے جو کہ تخمینہ شدہ اہداف سے تقریباً 4 کروڑ زیادہ ہے۔ تاہم، ا ی شرم پر رجسٹریشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے، وزارت نے کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) اور پلیٹ فارم ایگریگیٹرز کے ساتھ تال میل میں وقتاً فوقتاً وزارت کی طرف سے رجسٹریشن کیمپس اور متعدد پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کارکنوں میں ای-شرم پر رجسٹریشن کے لیے بیداری پھیلانے کی خاطر بھی کیا جاتا ہے۔ ریاستی سیوا کیندرز(ایس ایس کیز) اور سی ایس سیز کی خدمات کو شامل کیا گیا ہے تاکہ چھوٹےپیمانےکی معیشتوں کے کارکنان اور پلیٹ فارم ملازمین سمیت غیر منظم ملازمین کے اندراج کے طریقہ کار میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ ای شرم ، نئے دور کی حکمرانی کے لئے یونیفائیڈ موبائل ایپلیکیشن (یو ایم اے این جی ایپ) سے بھی مربوط ہے، تاکہ کارکنوں کی رسائی کو بڑھایا جا سکے اور ان کے موبائل کی سہولت کے مطابق رجسٹریشن/اپ ڈیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ ای شرم پورٹل اور اس کے فوائد کے بارے میں غیر منظم کارکنوں کو آگاہ کرنے کے لیے بیداری مہم اور رسائی پر مبنی پروگراموں کو بڑھانے کے لیے وقتاً فوقتاً ریاستوں کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کی جاتی ہیں۔
ضمیمہ
راجیہ سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر105 کے حصہ(اے) سے(ای) کے جواب میں حوالہ دیا گیا ضمیمہ۔ ڈاکٹر دھرم استھلاویریندر اہیگڑے کی جانب سےفنڈ کے استعمال کے بارے میں 20.07.2023 کو کئےگئے سوال کا جواب مذکورہ ضمیمہ میں دیا گیا ہے ۔
ای شرم پورٹل پر ریاست وار رجسٹریشن کی تفصیلات (31 مارچ 2023 تک)
نمبرشمار
|
ریاست
|
اندراج
|
-
|
انڈمان اور نکوبار جزائر
|
28,572
|
-
|
آندھرا پردیش
|
79,56,769
|
-
|
اروناچل پردیش
|
1,41,329
|
-
|
آسام
|
69,44,914
|
-
|
بہار
|
2,85,85,998
|
-
|
چندی گڑھ
|
1,74,276
|
-
|
چھتیس گڑھ
|
82,77,070
|
-
|
دہلی
|
32,55,175
|
-
|
گوا
|
59,747
|
-
|
گجرات
|
1,09,61,880
|
-
|
ہریانہ
|
52,61,786
|
-
|
ہماچل پردیش
|
19,24,951
|
-
|
جموں و کشمیر
|
33,86,834
|
-
|
جھارکھنڈ
|
91,73,377
|
-
|
کرناٹک
|
75,34,813
|
-
|
کیرالہ
|
59,05,749
|
-
|
لداخ
|
29,586
|
-
|
لکشدیپ
|
2,450
|
-
|
مدھیہ پردیش
|
1,69,84,844
|
-
|
مہاراشٹر
|
1,35,49,411
|
-
|
منی پور
|
4,05,896
|
-
|
میگھالیہ
|
2,92,262
|
-
|
میزورم
|
58,384
|
-
|
ناگالینڈ
|
2,18,918
|
-
|
اوڈیشہ
|
1,33,32,805
|
-
|
پڈوچیری
|
1,76,599
|
-
|
پنجاب
|
54,99,471
|
-
|
راجستھان
|
1,28,40,452
|
-
|
سکم
|
25,790
|
-
|
تمل ناڈو
|
84,06,440
|
-
|
تلنگانہ
|
41,51,946
|
-
|
دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
73,093
|
-
|
تریپورہ
|
8,45,412
|
-
|
اتر پردیش
|
8,30,32,954
|
-
|
اتراکھنڈ
|
29,73,942
|
-
|
مغربی بنگال
|
2,58,17,600
|
مجموعی
|
28,82,91,495
|
*******
ش ح ۔ ع ح ۔ ف ر
U. No.7279
(Release ID: 1941325)
|