جل شکتی وزارت
جل جیون مشن کے تحت آرسینک اور فلورائیڈ سے متاثرہ تمام بستیوں میں پینے کا محفوظ پانی فراہم کیا گیا
Posted On:
20 JUL 2023 6:09PM by PIB Delhi
حکومت ہند ریاستوں کے ساتھ مل کر اگست، 2019 سے جل جیون مشن (جے جے ایم) - ہر گھر جل کو نافذ کر رہی ہے، تاکہ ہر دیہی گھرانے کو مناسب مقدار میں، مقررہ معیار کے ساتھ اور باقاعدہ اور طویل مدتی بنیادوں پر پینے کے قابل پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جا سکے۔
جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ جیسا کہ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، جے جے ایم کے تحت 9.33 کروڑ سے زیادہ اضافی دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 14/07/2023 تک، ملک کے 19.46 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، 12.57 کروڑ (64.61 فیصد) سے زیادہ گھرانوں کے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔ نل کے پانی کے کنکشن کے ساتھ فراہم کردہ دیہی گھرانوں کی ریاست وار تفصیلات منسلک ہیں۔ دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن کی ریاست/ یو ٹی، ضلع اور گاؤں کے لحاظ سے حیثیت جیسا کہ ریاستوں/ یو ٹی کے ذریعہ رپورٹ کیا گیا ہے، عوامی ڈومین میں بھی ہے اور درج ذیل لنک پر جے جے ایم ڈیش بورڈ پر بھی دستیاب ہے:
https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx
یکم اگست 2019 تک آرسینک سے متاثرہ 14,020 رہائش گاہیں اور 7,996 فلورائیڈ سے متاثرہ رہائش گاہوں کی اطلاع ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ دی گئی۔
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7254
(Release ID: 1941272)