وزارات ثقافت

گزشتہ 5 سال کے دوران کلچرل ٹیلنٹ سرچ اسکالرشپ اسکیم کے تحت تقریباً 2788 وظائف دیئے گئے ہیں: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 20 JUL 2023 7:03PM by PIB Delhi

سنٹر فار کلچرل ریسورسز اینڈ ٹریننگ (سی سی آر ٹی) قومی سطح پر 1982 سے کلچرل ٹیلنٹ سرچ اسکالرشپ اسکیم (سی ٹی ایس ایس) کو نافذ کررہا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد 10 سے 14 سال کی عمر کے گروپ میں منتخب کردہ باصلاحیت بچوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے جو یا تو خصوصی اسکولوں میں پڑھ رہے ہیں یا مختلف ثقافتی شعبوں میں خصوصی تربیت حاصل کرنے کے لیے روایتی پرفارمنگ آرٹس کی مشق کرنے والے کنبوں سے تعلق رکھتے ہیں مثلاً موسیقی کی روایتی شکلیں، رقص، ڈرامہ کے ساتھ ساتھ مصوری، مجسمہ سازی، دستکاری اور ادبی سرگرمیاں۔

ہر سال 650 نئے وظائف دیئے جاتے ہیں۔ اسکالرشپ کو ابتدائی طور پر دو سال کے لیے دیا جاتا ہے اور یہ 20 سال کی عمر تک قابل تجدید ہے، جو کہ انعام یافتہ افراد کی اچھی پیشرفت پر منحصر ہے۔ اسکالرشپ یافتہ افراد کے لیے اسکالرشپ کی رقم 3600 روپے سالانہ ہے۔ یہ رقم گرو/ٹیچر کو ادا کی جانے والی اصل ٹیوشن فیس زیادہ سے زیادہ 9000 روپے سالانہ کے علاوہ ہے۔ سی سی آر ٹی ایسے بچوں/طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرتا ہے جو فن کے متعلقہ شعبے میں مہارت رکھتے ہیں۔

سی ٹی ایس ایس اسکیم کے تحت پچھلے 5 سال میں دیے گئے وظائف کی تعداد تقریباً 2788 ہے۔

سی سی آر ٹی کی مالیاتی کمیٹی کے 51 ویں اجلاس کے مطابق کمیٹی نے کلچرل ٹیلنٹ سرچ اسکالرشپ (سی ٹی ایس ایس) اسکیم کے تحت اسکالرشپ کی رقم 300 روپے سے بڑھا کر 500 روپے اور ٹیوشن فیس 750 روپے سے بڑھاکر 1000 روپے کرنے کی اصولی منظوری دی ہے۔ وظائف کی کل تعداد میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

یہ جانکاری آج راجیہ سبھا میں شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی نیز ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 7262)



(Release ID: 1941271) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Manipuri