جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھ بھارت مشن - گرامین کے تحت 643 گوبردھن پلانٹس کا قیام

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2023 6:07PM by PIB Delhi

جست کاری نامیاتی بایو ایگرو ریسورس دھن (گوبردھن)، جسے 2018 میں شروع کیا گیا تھا، سوچھ بھارت مشن (گرامین) کے مرحلہ-II کے تحت ٹھوس فضلہ کے انتظام کا ایک لازمی جزو ہے تاکہ مویشیوں کے گوبر، باورچی خانے سمیت نامیاتی/ بائیوڈگریڈیبل کچرے کو تبدیل کرکے دیہاتوں میں صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ دیہاتیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ایس بی ایم- جی کے تحت، کمیونٹی لیول کے بائیو گیس پلانٹس کے قیام کے لیے 2020-21 سے 2024-25 تک پورے پروگرام کی مدت کے لیے فی ضلع 50 لاکھ روپے تک کی مالی امداد دستیاب ہے۔ سال وار پیش رفت حسب ذیل ہے:-

مکمل کردہ بایو گیس پلانٹس کی تعداد

 

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24 (17.07.23 تک)

کل

14

100

191

97

181

60

643

 

 

 

 

 

جیسا کہ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے مطلع کیا ہے، ملک میں قدرتی اور بائیو گیس کی مارکیٹنگ کرنے والی تمام تنظیموں کے لیے اب تک کمپریسڈ بائیو گیس پر کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔ تاہم، بجٹ 2023-24 نے قدرتی اور بائیو گیس کی مارکیٹنگ کرنے والی تمام تنظیموں کے لیے 5 فیصد سی بی جی مینڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔

بجٹ اعلان 2023-24 کے مطابق، گوبردھن اسکیم کے تحت 500 نئے ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ پلانٹس سرکلر اکانومی کو فروغ دینے کے لیے قائم کیے جائیں گے۔ ان میں 200 کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی) پلانٹس شامل ہوں گے، بشمول شہری علاقوں میں 75 پلانٹس، اور 300 کمیونٹی یا کلسٹر پر مبنی پلانٹس۔ یہ پلانٹس بنیادی طور پر نجی شعبے کی طرف سے اسٹیک ہولڈر وزارتوں/ محکموں کے تعاون سے قائم کیے جائیں گے۔

دیگر اقدامات میں اسٹیک ہولڈر وزارتوں/محکموں کے درمیان ہموار تال میل کے لیے بین وزارتی ٹاسک فورس کی تشکیل، پیش رفت کا وقتاً فوقتاً جائزہ، اسٹیک ہولڈر جیسے سی بی جی آپریٹر، ریاستی حکومت کے عہدیداروں، فرٹیلائزر پی ایس یو کے ساتھ باقاعدہ بات چیت اور پیش رفت کی نگرانی کے لیے باقاعدہ جائزہ میٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7253


(रिलीज़ आईडी: 1941270) आगंतुक पटल : 132
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English