جل شکتی وزارت
ہر گھر جل یوجنا کا نفاذ
Posted On:
20 JUL 2023 6:05PM by PIB Delhi
حکومت ہند جل جیون مشن (جے جے ایم) - ہر گھر جل کو ریاستوں کے ساتھ شراکت میں نافذ کر رہی ہے، تاکہ ملک کے ہر دیہی گھر میں نل کے پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جا سکے۔ پانی ریاست کا موضوع ہے اور اس لیے ان کے گھرانوں کو نل کا پانی فراہم کرنے کے لیے پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاست/ یو ٹی پر عائد ہوتی ہے۔
اگست 2019 میں جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ (17 فیصد) دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ تب سے اب تک 9.34 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 17.07.2023 تک، ملک کے 19.46 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے 12.57 کروڑ (64.61 فیصد) گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔
17.02.2023 تک، ریاست گوا، گجرات، ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور تلنگانہ، اور جزائر انڈمان اور نکوبار، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیپ، اور پڈوچیری کے مرکز زیر انتظام علاقوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کی ریاست/ یو ٹی میں ہر دیہی گھرانے کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔ باقی ریاستوں / مرکز زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مشن کی مدت کے اندر اپنے تمام دیہی گھرانوں کا احاطہ کریں۔ دیہی گھرانوں کو فراہم کیے جانے والے نل کنکشن کی ریاست وار حیثیت ضمیمہ میں منسلک ہے۔
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
Click here to see Annexure
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
20-07-2023
U: 7252
(Release ID: 1941230)
Visitor Counter : 103