جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

8521 میگاواٹ کی صلاحیت والے 11 سولر پارکس مکمل اور 7 سولر پارکس جزوی طور پر ’’سولر پارکس اور الٹرا میگا پاور پروجیکٹس کی ترقی‘‘ کی اسکیم کے تحت مکمل: مرکزی توانائی اور این آر ای وزیر جناب آر کے سنگھ

Posted On: 20 JUL 2023 6:35PM by PIB Delhi

حکومت ملک میں ’’سولر پارکس اور الٹرا میگا پاور پروجیکٹس کی ترقی‘‘ کے لیے ایک اسکیم نافذ کر رہی ہے۔

اس اسکیم کے تحت، حکومت نے اب تک ملک بھر کی 12 ریاستوں میں 37,990 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت والے  50 سولر پارکس کو منظوری دی ہے۔ اس منظوری کے تحت، 8521 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت والے 11 سولر پارکس اور 3985 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت والے  7 سولر پارکس کو جزوی طور پر مکمل کیا جا چکا ہے۔ ان پارکوں میں 10,237 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے سولر پراجیکٹس تیار کیے گئے ہیں۔ سولر پارکس اور مختلف سولر پارکس کے اندر نصب پروجیکٹوں کی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات  مندرجہ ذیل ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

سولر پارک اسکیم کی فی الحال 31 مارچ 2026 تک کی ٹائم لائن ہے۔

یہ جانکاری نئی وقابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کی۔

20.07.2023 کے لیے لوک سبھا کے غیر ترتیب شدہ سوال نمبر 145 کے حصہ (a) سے (c) کے جواب میں حوالہ دیا گیا ضمیمہ

سولر پارکس اور ان کے کے اندر نصب پراجیکٹس کی ریاست وار یا مرکز  وار تفصیلات

 

نمبر شمار

ریاست

پارکوں کی تعداد

منظور شدہ صلاحیت (ایم ڈبلیو)

اب تک لگائے گئے پروجیکٹس

(میگاواٹ)

1

آندھر پردیش

5

4200

3050

2

چھتیس گڑھ

1

100

0

3

گجرات

7

12150

900

4

جھارکھنڈ

3

1089

0

5

کرناٹک

2

2500

2000

6

کیرالہ

2

155

100

7

مدھیہ پردیش

8

4680

1000

8

مہاراشٹر

2

750

0

9

میزورم

1

20

20

10

اڈیشہ

3

340

0

11

راجستھان

9

8276

2901

12

اتر پردیش

7

3730

266

کل میزان

50

37990

10237

 

۔۔۔۔

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

20.07.2023

U7260


(Release ID: 1941227) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Tamil