محنت اور روزگار کی وزارت

پے رول ڈیٹا:  مئی 2023 کے مہینے میں ای پی ایف او كے ممبروں كی تعداد میں 16.30 لاکھ  كا نیٹ اضافہ


مئی 2023 کے دوران 8.83 لاکھ نئے ممبران کا اندراج ہوا جو پچھلے چھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے

Posted On: 20 JUL 2023 5:48PM by PIB Delhi

بیس (20) جولائی 2023 کو جاری ہونے والے ای پی ایف او کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار كے مطابق مئی 2023 کے كے دوران ای پی ایف او كے ممبروں كی تعداد میں 16.30 لاکھ كا نیٹ اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 3,673 اداروں نے اس ماہ کے دوران ای سی آر بھیج کر اپنے ملازمین کو ای پی ایف او کا سماجی تحفظ فراہم کیا ہے۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مئی 2023 کے دوران تقریباً 8.83 لاکھ نئے ممبران کا اندراج پچھلے چھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ اس ماہ كے دوران نئے شامل ہونے والے اراکین میں 18-25 سال کی عمر  کے اراكین كی شرح 56.42 فیصد ہے۔ یہ نوجوانوں میں روزگار کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے جو زیادہ تر پہلی بار ملازمت کے متلاشی ہیں اور ملک کے منظم شعبے کی افرادی قوت میں شامل ہو رہے ہیں۔

تقریباً 11.41 لاکھ ممبران الگ ہونے كے بعد ای پی ایف او میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ ان لوگوں نے اپنی ملازمتیں تبدیل کر لی تھیں لیكن ای پی ایف او کے تحت آنے والے اداروں میں دوبارہ شامل ہو گئے اور حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے اپنی جمع شدہ رقم کو منتقل کرنے كو ترجیح دی اور اپنے سماجی سلامتی کے تحفظ میں توسیع کی۔

پے رول کے اعداد و شمار کا صنفی تجزیہ كرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس مہینے کے دوران شامل کیے گئے کل 8.83 لاکھ نئے ممبران میں سے تقریباً 2.21 لاکھ نئی خاتون اراكین ہیں جو پہلی بار ای پی ایف او میں شامل ہو رہی ہیں۔ مزید یہ كہ خالص خاتون اراكین کا اضافہ تقریباً 3.15 لاکھ رہا۔

پے رول ڈیٹا کے ریاستی تجزیے سے پتہ چلتا ہے كہ خالص ممبروں کے اضافے کے لحاظ سے 5 ریاستیں مہاراشٹر، تمل ناڈو، کرناٹک، ہریانہ اور گجرات سر فہرست ہیں۔ اصل ممبروں کے اضافے میں ان ریاستوں كا حصہ تقریباً 57.85 فی صد ہے۔ اس ماہ کے دوران کُل 9.43 لاکھ ممبران کا اضافہ ہوا۔ اس مہینے کے دوران تمام ریاستوں میں مہاراشٹر  19.32 فیصد خالص اراکین کے اضافے كے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

صنعت کے لحاظ سے اعداد و شمار کا ماہ بہ ماہ موازنہ پرائیویٹ سیکٹر میں بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری، گارمنٹس بنانے والے اور الیکٹرانک میڈیا کمپنیوں میں نمایاں فروغ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے بعد ٹیکسٹائل، فنانسنگ اسٹیبلشمنٹ، ربڑ کی مصنوعات وغیرہ  تیار كرنے والوں كا نمبر آتا ہے۔مجموعی اصل رکنیت میں سے تقریباً 42.04 فی صد كا اضافہ ماہرین کی خدمات فراہم كرنے والوں كی طرف سے ہے)جو افرادی قوت فراہم کرنے والوں، عام ٹھیکیداروں، سیکورٹی خدمات فراہم كرنے والوں اور متفرق سرگرمیوں میں مصروف اداروں پر مشتمل ہیں(۔

درج بالا پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا تیار کرنا ایک مسلسل عمل ہے، جس میں ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہتا ہے۔ پچھلا ڈیٹا ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ ماہ اپریل-2018  سے ای پی ایف او كی طرف سے ستمبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کیا جا  رہا ہے۔ ماہانہ پے رول ڈیٹا میں خالص ماہانہ پے رول پر پہنچنے کے لیے آدھار کی توثیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کے ذریعے پہلی بار ای پی ایف او میں شامل ہونے والے اراکین، موجودہ ممبران ای پی ایف او کی کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ اراكین اور وہ لوگ جو باہر نكل كے دوبارہ ممبر کے طور پر شامل ہو رہے ہیں، ان سب کی تعداد كو شامل كیا جاتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U     NO      7250 



(Release ID: 1941213) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi